" "
اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں ”زرکون ہائٹس اسلام آباد“ کی اوپن ہاوس تقریب

زرکون ہائٹس اسلام آباد میں جدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ کے ساتھ ساتھ مغربی طرز رہائش کے مطابق رہائشی منصوبہ ہے جو کہ اوورسیز کمیونٹی کے لئے پاکستان میں اپنا گھر بنانے کے لئے آئیڈیل ہے

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد سے منظور شدہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہاسنگ پراجیکٹ ”زرکون ہائٹس “ کے اسلام آباد میں جاری منصوبے میں اوورسیز کمیونٹی کی گہری دلچسپی
زرکون ہائٹس کی اوپن ہاو¿س تقریب میں ہیڈ آف مارکیٹنگ مراد ملک ، اوورسیز مارکیٹنگ گروپ کے عاصم افتخار کی خصوصی شرکت، میڈیا پارٹنر ٹی وی ون کے ریاض بابر نے خصوصی کردار ادا کیا

نیویارک (اردو نیوز ) اسلام آباد (پاکستان) میں فیصل مسجد اور نیو ائیرپورٹ سے چند کلو میٹر کی مسافت پر واقع پاکستان میں رئیل سٹیٹ ڈویلپمنٹ کے سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ زرکون ہائٹس اسلام آباد کی یہاں ”اوپن ہاو¿س “ تقریب منعقد ہوئی جس میں زرکون کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مراد ملک ، اوورسیز مارکیٹنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹو عاصم افتخار نے خصوصی شرکت کی اور زرکون ہائٹس کے مکمل اور جاری منصوبو ں کے بارے میں تفصیل بیان کی ۔اوپن ہاوس کے انعقاد میں ٹی وی ون جو کہ زرکون مارکیٹنگ کا میڈیا پارٹنر بھی ہے ، کے چیف ایگزیکٹو ریاض بابر اور ان کی ٹیم نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

Zarkon Heights Islamabad, Open House New Yorkتقریب میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات او ر ارکان نے بھی شرکت کی اور زرکون ہائٹس کو اوورسیز میں بسنے والے پاکستانیوں کے لئے وفاقی دارالحکومت میں ایک بہترین پراجیکٹ قرار دیا اور زرکون کے نو ٹاورز جن میں ایک سے لیکر چار بیڈ رومز تک کے نو سو اپارٹمنٹ تیار کئے جا رہے ہیں، میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
اوورسیز مارکیٹنگ گروپ کے چیف ایگزیکٹوعاصم افتخار نے بتایا کہ پاکستان میں رئیل سٹیٹ میں سرمائیہ کاری ہو رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے جب سرمائیہ کاری کرنا ہوتی ہے تو بڑے چیلنج ہے۔ رئیل سٹیٹ کا اصول ہے کہ سرمائیہ کاری کرنے سے پہلے پراجیکٹ کا ہر پہلو سے جائزہ لیں ۔اس سلسلے میں ہم ون سٹاپ شاپ فراہم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور چین کی تاریخ دیکھیں تو سب سے پہلے ترقی اور رئیل سٹیٹ میں سرمائیہ کاری کی گئی۔ اس سے پوری اکنامی حرکت کرتی ہے۔ سب سے پہلے رئیل سٹیٹ میں بوم آتا ہے۔ آج یو ایس میں انویسٹ کریں تو اندازہ ہوتا ہے کہ رئیل سٹیٹ کی آئندہ سالوں میں کیا قیمت ہو گی !
زرکون ہائٹس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ مراد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا گروپ چالیس سال سے ہے۔ ہم مختلف بزنس میں ہیں۔ ہمارا میجر حصہ فروخت ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے رئیل اسٹیٹ میں دھوکے بھی بہت کھائے ہیں۔ ہمارا پراجیکٹ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا منظور شدہ ہے ،گورنمنٹ کی جانب سے تمام ضروری منظوریاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرکون ہائٹس میں اوورسیز پاکستانیوں کو وہی لائف سٹائل ملے گا کہ جو یہاں پر ہے۔ ہم نے جامع اور منظور شدہ ہراجیکٹ رکھا ہے۔ ہم سٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ دے رہے ہیں۔
تقریب میں شریک کمیونٹی کے مقامی رہنما امجد شیخ نے کہا کہ رئیل سٹیٹ میں کوئی پیسے کا نقصان نہیں کرتا ، سرمائیہ کاری کے لئے بہترین شعبہ ہے ۔پاکستان میں اس وقت سرمائیہ کاری کےلئے مناسب وقت ہے۔
معروف اٹارنی خالد اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رئیل سٹیٹ کسی بھی ملک کی ترقی میں بہت اہم ہے۔ سرمائیہ کاری کرنے سے پہلے ہر پہلو کا جائزہ لیں۔ فیصلے سے پہلے جائزہ لیں، کنٹریکٹ بہت احتیاط سے کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بچے جوان ہو گئے ہیں۔ بچوں کی بھی پاکستان میں دلچسپی پیدا کرنا ہوگا۔خالد اعظم نے کہا کہ پراپرٹی کی قدر بڑھتی رہے گی۔
کمیونٹی رہنما عمران اگرہ نے کہا کہ زر کون ہائٹس کی مارکیٹنگ سے پہلے ہم نے اس پراجیکٹ کے بارے میں مکمل ریسرچ کی ہے اوراس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس کی ساکھ ہر قسم کے معیار کے مطابق ہے اور یہ ایک اپنی مثال آپ منصوبہ ہے ۔ان کا بہترین ٹریک ریکارڈ ہے۔ عمران اگرہ نے کہا کہ اسلام آباد میں گھر خریدنا بڑی بات ہے۔
میاں پراپرٹی کے میاں ریاض نے کہا کہ میں پندرہ سال سے کام کررہا ہوں۔ پاکستان میں رئیل سٹیٹ میں سرمائیہ کاری کا بہت مستقبل ہے۔ وہاں بھی لائف سٹائل تبدیل ہورہا ہے۔مستقبل نظر آرہا ہے۔
عاصم نے کہا کہ شفاف نظام بنایا ہے۔ ایک فارم پاسپورٹ اور نادرا کاپی لگائیں۔ نامزد افراد کی دستاویز بھیج دیں۔ دو ہفتے میں پراسیس مکمل کر لیتے ہیں۔ زر کون کی ویب سائٹ پر سیکوئر نیٹ ورک کے ذریعے ادائیگی کرسکتے ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ رئیل سٹیٹ میں لوکیشن بہت اہم ہے۔ ہماری لوکیشن بہت آئیڈیل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ائیرپورٹ کے علاقوں میں پراپرٹی بہت ہائی پرائس ہوتی ہے۔ سرمائیہ کاری کے لئے لوکیشن اہم ہے۔
عمران آگرہ نے کہا کہ اسلام آباد میں جتنی بھی ترقی ہوئی ، سی ڈی اے نے یقینی بنایا کہ بڑی ضروریات کے مطابق ہو۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والے زرکون ہائٹس کی پراپرٹی کے خریدار امریکہ سے بیٹھ کر کریڈٹ کارڈز کے ذریعے براہ راست ادائیگی کر سکتے ہیں ۔
کمیونٹی رہنما ظہیر احمد مہر، کمیونٹی کی خاتون رہنما عذرا ڈار نے کہا کہ اگر پاکستان جائیں بھی تو وہاں ایسی ہی لائف چاہئے۔ اوورسیز میں رہتے ہوئے ہماری اور بچوں کی ایک مخصوص لائف سٹائل کی عادتیں ڈویپلپ ہو چکی ہیں ۔ پاکستان میں زرکون ہائٹس جیسے پراجیکٹ میں یہاں کا لائف سٹائل نظر آتا ہے ۔زرکون ہائٹس کے اوپن ہاو¿س کی تقریبات نیویارک کے بعد نیوجرسی سمیت امریکہ کے اہم شہروں میں منعقدہ کی جائیں گی ۔

Zarkon Heights Open House New York

Related Articles

Back to top button