پاکستان

قونصل جنرل و نامزد سفیر راجہ علی اعجاز کے اعزاز میں20جنوری کوگرینڈ الوداعی استقبالیہ دیا جائیگا

استقبالیہ کا اہتمام کمیونٹی کی دس اہم نمائندہ تنظیمیں اور بزنس آرگنائزیشنز آف نیویارک و نیوجرسی کی جانب سے دیا جائیگا

نیویارک (پ ر ) پاکستان کے نیویارک کے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل اور سعودی عرب کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر راجہ علی اعجاز کے اعزازمیں 20جنوری اتوار کو گرینڈ الوداعی استقبالیہ دیا جائیگا۔ایڈریا ہوٹل میں شام چھ بجے دئیے جانے والا یہ استقبالیہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی دس اہم نمائندہ تنظیمیں اور بزنس آرگنائزیشنز آف نیویارک و نیوجرسی کی جانب سے دیا جائیگا۔استقبالیہ کے اہتمام میں کمیونٹی کی جن اہم و نمائندہ تنظیموں کا اہم کردار ہے ، ان میں اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن ، کنگز لینڈ رئیلٹی ، پیک یو ایس اے ، پسنی ، ناپا، لیپا، لانگ آئی لینڈ پاکستانی امریکن ، تھنک ٹنک ، پی پی پی ، مسلم لیگ (ن) ، پی ٹی آئی ، دانش انٹر پرائزز شامل ہیں ۔استقبالیہ کے منتظمین میں آرگنائزرز سلیم احمد ملک ، ظہیر احمد مہر، سد وسیم ، شیخ شکیل ،فریدہ خان ، صائمہ جعفری ، سیم ابرار خان ، طالب حسین ، روبی ملک ، عمران اگرہ ، فضل الحق سید، اشرف اعظمی ، اشفاق رانا ، سلمان ظفر، دانش ملک ، عمران ساگر سمیت ان کے ساتھی شامل ہیں ۔
نیویارک کی تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ کمیونٹی کی بڑی تعداد میں نمائندہ تنظیمیں اکٹھی ہو کر کسی گرینڈ استقبالیہ کا اہتمام کریں گی ۔استقبالیہ کے منتظمین سلیم احمد ملک ، ظہیر احمد مہر، سید وسیم کے مطابق استقبالیہ میں شرکت صرف اور صرف دعوت نامے کے ذریعے ہو گی اور دعوت نامے کے حصول کے لئے ان تینوں میں سے کسی ایک سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔
واضح رہے کہ راجہ علی اعجاز اس ماہ اپنے عہدے کا چارج چھوڑ کر نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے ریاض (سعودی عرب) روانہ ہو جائیں ۔ ان کا شمار نیویارک (امریکہ) کے سب سے مقبول اور ہر دلعزیز سفارتکاروں میں ہوتا ہے ۔انہوں نے بطور قونصل جنرل کمیونٹی کے ہر ایک رکن سے بلا امتیاز قریبی رابط رکھا اور ریکارڈ تعداد میں کمیونٹی کی تقریبات میں شریک ہوئے ۔

Related Articles

Back to top button