اوورسیز پاکستانیز

ظلم کی حکومت اور نظام قائم نہیں رہیگا، مسلم لیگ (ن) یو ایس اے اورنیویارک سٹیٹ کا نواز شریف کو سزا کے فیصلے پر شدید ردعمل


انصاف اور احتساب کے نام پر پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے اور ملکی ترقی میں تاریخی خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بدترین انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے
نیب کورٹ سمیت کسی بھی عدالتی فیصلے میں میاں نواز شریف کے خلاف بدعنوانی کی ایک پائی کا بھی ثبوت نہیں دیا گیا ۔فیصلوں میں نظر آنے والے کھلے تضادات ،عدالتی اور احتساب کے نام پر تمانچے ہیں
مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کا میاں نوا ز شریف کے خلاف نیب کورٹ کے فیصلہ پر مایوسی کا اظہار ، پارٹی قیادت پر اظہار اعتماد،روحیل ڈار، احمد جان سمیت لیگی ساتھیوں کا مشترکہ بیان

نیویارک (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے اور نیویارک سٹیٹ کی جانب سے پارٹی رہنما میاںنواز شریف کی گرفتاری اور سزا کے فیصلہ پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے اور اسے بدترین سیاسی انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں زیادہ دیر،نہ ظلم کی حکومت قائم رہے گی اور نہ ہی نظام ۔ظالمانہ دور اپنے انجام کو پہنچے گا اور ماضی کے ڈکٹیٹر حکمرانوں کی طرح عوام پر مسلط کئے گئے موجودہ حکمرانوں کی بھی داستان بھی نہیں رہے گی داستانوں میں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار اور نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان اور ان کے ساتھی پارٹی عہدیداروں نے نیب کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔
روحیل ڈار اوراحمد جان سمیت مسلم لیگ (ن) نیویار ک سٹیٹ کے عہدیداران چوہدری پرویز اختر ،شاہد وڑائچ، محمد تاج خان ، چوہدری عامر رزاق،چوہدری شاہد محمود، چوہدری غلام حسین ، بابر بٹ ، نادر بٹ ، محمد نعمان نومی ، عبدالعزیز بٹ ، ملک الیاس، چوہدری تنویر، دانش جمشید ملک ، حافظ شہزاد انور، چوہدری فیصل رفیق، چوہدری حامد محمو د اور محمود احمد ،چوہدری غلام جیلانی ، سردارفاروق خان ،محمد تبریز نے مزید کہا کہ نیویارک سمیت امریکہ بھر میں بسنے والے لیگی ساتھی اور کارکنان جمہوری جدوجہد میں پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ ساتھ چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی جگہ کنٹرولڈ جمہوریت لاکر حقیقی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے۔ الیکٹڈ وزیر اعظم ،الیکٹڈ احتساب کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کورٹ سمیت کسی بھی عدالتی فیصلے میں میاں نواز شریف کے خلاف بدعنوانی کی ایک پائی کا بھی ثبوت نہیں دیا گیا ۔فیصلوں میں نظر آنے والے کھلے تضادات ،عدالتی اور احتساب کے نام پر تمانچے ہیں ۔
مسلم لیگ (ن) نیویارک نے پارٹی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ میں بسنے والے لیگی کارکنان میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف سمیت پارٹی کے تمام قائدین کے خلاف ہونیوالی کاروائیوں کے خلاف امریکہ میں ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور حکومتی انتقامی کاروائیوں سے آگاہ کریں گے ۔
مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ نے کہا کہ افسوس اس بات کا بھی ہے کہ پاکستان میں انصاف ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ۔انصاف اور احتساب کے نام پر پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے اور ملکی ترقی میں تاریخی خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بدترین انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔انشاءاللہ یہ سب ہتھکنڈے اور سازشیں ناکام ہوں گی ۔مسلم لیگ (ن)اور اس کی قیادت کے لئے یہ سب کچھ نیا نہیں ہے ۔ اس سے پہیلے بھی پاکستان میں جابر حکمرانوں نے اپنے ہتھکنڈے آزمائے لیکن آج ان کی داستاں بھی نہیں ہے داستانوں میں ۔
روحیل ڈار اور احمد جان نے کہا کہ امریکہ میں بسنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران اور ارکان کل بھی اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے تھے،آج بھی کھڑے ہیں اور انشاءاللہ ہمیشہ کھڑے رہیں گے ۔

Related Articles

Back to top button