اوورسیز پاکستانیز
اسلام آباد ہائیکورٹ کا خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلہ تاریخی ہے ، تحریک انصاف نیویارک
پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے سینئر رہنما ملک امتیاز علی ، صدر پرویز ریاض، جنرل سیکرٹری مرزا خاور بیگ ، نائب صدر عمران اگرہ ،سیکرٹری انفارمیشن ظفر چیمہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دیر آید درست آید۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک اوپن اینڈ شٹ کیس تھا ۔عدالت عالیہ نے انصاف کیا ہے اور حقیقت کو کھول کر عوام کے سامنے رکھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ایک اور بات واضح ہوئی ہے کہ لیگی حکمرانوں کے مفادات پاکستان میں نہیں بلکہ یہ پاکستان میں صرف حکمرانی کرنے آتے ہیں ۔ عوام آئندہ الیکشن میں ان کا یہ راستہ ہمیشہ کے لئے بند کردیں گے ۔