امریکی مڈٹرم انتخابات میں 55 مسلم امریکن کامیاب
کامیاب ہونے والے 11کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے۔ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن حسن جلیسی مسلسل دوسری بار میری لینڈ کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب
صبینہ ظفر، سین رامن سٹی کونسل کی رکن منتخب ، فرح خان کیلیفورنیاہی سے کونسل کی رکن بننے میں کامیاب ہوئی ہیں،عائشہ وہاب بزنس انفارمیشن ٹیکنالوجی کنسٹنٹ ہیں جو ہےوارڈ سٹی کونسل کی رکن بنی ہیں
میمونہ افضل برٹااسپیشل ایجوکیشن ٹیچرہیں جو فرینکلین مک کنلےاسکول بورڈکی رکن منتخب،مڈٹرم الیکشن سے پہلے لوکل کونسلز،پینلز اوربورڈ میں صرف ایک مسلم خاتون عزیزاکبری رکن بن سکی تھیں
نیویارک (اردو نیوز ) امریکی کانگریس اور کونسلز سمیت مختلف عہدوں پر مڈٹرم انتخابات میں 55 مسلم امریکن امیدوارکامیاب ہوگئے ہیں۔ ان میں سے 11کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے۔ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن حسن جلیسی مسلسل دوسری بار میری لینڈ کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب کرلیے گئے ہیں۔منی سوٹاسے الہان عمر اور مشی گن سے رشیدہ طلیب کانگریس کی رکن بننے والی پہلی مسلم خواتین ہیں۔ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی 36 برس کی الہان کاآبائی تعلق صومالیہ سے ہے۔دوسری مسلم خاتون رشیدہ طلیب ہیں جن کافلسطین سے ہے۔ اس وقت کانگریس میں کیتھ ایلیسن سمیت دومسلم مردرکن ہیں۔ مڈٹرم الیکشن میں کیلی فورنیاکے بے ایریاسے پانچ مسلم امریکن خواتین لوکل آفس کی رکن بننے میں بھی کامیاب ہوگئی ہیں۔صبینہ ظفر ٹیکنالوجی ایگزیکٹوہیں جو سین رامن سٹی کونسل کی رکن منتخب ہوئی ہیں اور فرح خان بھی کیلیفورنیاہی سے کونسل کی رکن بننے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
عائشہ وہاب بزنس انفارمیشن ٹیکنالوجی کنسٹنٹ ہیں جو ہےوارڈ سٹی کونسل کی رکن بنی ہیں جبکہ میمونہ افضل برٹااسپیشل ایجوکیشن ٹیچرہیں جو فرینکلین مک کنلےاسکول بورڈکی رکن منتخب کرلی گئی ہیں،شیرل سدات مالیکیولربائیولوجسٹ ہیں جو ویسٹ کاو¿نٹی ویسٹ واٹرڈسٹرکٹ بورڈکی رکن بنی ہیں۔اٹارنی جاویدالٰہی سانتاکلاراکاو¿نٹی میں مونٹی سیرینو سٹی کونسل کی رکن منتخب کی گئی ہیں۔چھ نومبر کوہونے والے مڈٹرم الیکشن سے پہلے لوکل کونسلز،پینلز اوربورڈ میں صرف ایک مسلم خاتون عزیزاکبری رکن بن سکی تھیںجوالمائدہ کاو¿نٹی واٹرڈسٹرک بورڈکی ڈائریکٹر تھیں۔