اوورسیز ز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کا عوامی شکایات کے پورٹل کے قیام پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین
حکومت وقت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام اور وزیراعظم کے درمیان رابطہ کاری کے عمل کا سلسلہ شروع کیا، جو کہ ایک احسن اقدام ہے
تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کا اعتماد فعال کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عوامی مسائل سننے کے لیے ایک بہترین فورم تشکیل دیا ہے
نیویارک (اردو نیوز ) اوورسیز ز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کے چئیرمین ظہیر احمد مہر، پریذیڈنٹ شکیل شیخ ، سینئر نائب صدر چوہدری اسلم ڈھلوں اور جوائنٹ سیکٹرئری عبدالروف بھلی نے پاکستان میں حکومت کی جانب سے عوامی شکایات کے پورٹل کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام اور وزیراعظم کے درمیان رابطہ کاری کے عمل کا سلسلہ شروع کیا، جو کہ ایک احسن اقدام ہے۔
اس موقع پر فاونڈیشن کے سینئر نائب صدر چوہدری اسلم ڈھلوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کا اعتماد فعال کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عوامی مسائل سننے کے لیے ایک بہترین فورم تشکیل دیا ہے، جس کے تحت حکومتی کارگردگی کا بھی جائزہ بآسانی لیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ عبدالروف بھلی ، جوائنٹ سیکٹرئری برائے اووسیزز پاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن نے کہا کہ وزیراعظم کے اقدام سے اوورسیز ز پاکستانیوں کے ملک میں پراپرٹی کے مسائل کے ساتھ ساتھ دیگر تجاویزات کو سننے کے لیے یہ ایک منفرد عمل ثابت ہوگااور اداروں سے کرپشن کا خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔ ہماری اووسیز ز پاکستانیوں سے گذارش ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے اس اقدام سے استفادہ حاصل کریں۔