اوورسیز پاکستانیز
سیالکوٹ نواز شریف اور خواجہ آصف کا شہر تھا، ہے اور ہمیشہ رہیگا، یاسین بھٹی
نیویارک(اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوایس اے کے چئیرمین پبلک ریلشن یاسین بھٹی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ پاکستان کی خالق جماعت پاکستان مسلم لیگ ، اس کے قائدین میاں نوا ز شریف اور خواجہ آصف کا شہر تھا، ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہیگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے سیاسی مخالفین امپائروں کی انگلیوں کی بجائے میدان میں آکر ان کی سیاست کا مقابلہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم خواجہ آصف کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔