اوورسیز پاکستانیز
سفیر علی جہانگیر صدیقی کےلئے بڑی خبر سامنے آگئی
مقامی شہری کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی تھی کہ چونکہ علی جہانگیر صدیقی سول سرونٹ نہیں ہیں ، اس لئے انہیں ان کے عہدے کےلئے نا اہل قرار دیا جائے جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے یہ کہہ کر پٹیشن مسترد کر دی کہ یہ وفاقی حکومت کی صوابدید ہے کہ ہو جس کو بھی چاہے سفیر مقرر کرے
اسلام آباد (اردو نیوز ) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کی نا اہلی کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے پٹیشن مسترد کر دی ہے ۔ مقامی شہری کی جانب سے پٹیشن دائر کی گئی تھی کہ چونکہ علی جہانگیر صدیقی سول سرونٹ نہیں ہیں ، اس لئے انہیں ان کے عہدے کےلئے نا اہل قرار دیا جائے جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے یہ کہہ کر پٹیشن مسترد کر دی کہ یہ وفاقی حکومت کی صوابدید ہے کہ ہو جس کو بھی چاہے سفیر مقرر کرے ۔درخواست دہندہ کے اس سوال پر کہ سفیر صدیقی کے خلاف نیب میں کیس چل رہا ہے ، پر فاضل جج نے کہا کہ یہ معاملہ حکومت کے دیکھنے کا کام ہے ۔عدالت حکومت کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتی ۔