اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کا امریکہ کے دورے پر آئے صحافیوں کے اعزاز میں استقبالیہ
Overseas Pakistanis Global Foundation New York
نیویارک (اردو نیوز ) اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کی جانب سے امریکہ کے دورے پرآئے صحافیوں جو کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی کوریج کے لئے آئے تھے ، کے اعزاز میں یہاں دھوم ریسٹورنٹ میں استقبالیہ دیا گیا ۔ گلوبل فاونڈیشن کی جانب سے دئیے جانیوالے استقبالیہ کی مہمان خصوصی جیو ٹی وی کی سینئر صحافی مونا خان تھیں ۔
استقبالیہ میں گلوبل فاونڈیشن کے چئیرمین ظہیر احمد مہر ، پریذیڈنٹ شکیل شیخ ،جنرل سیکرٹری رانا جاوید، سینئر وائس پریذیڈنٹ اسلم ڈھلوں، وائس پریذیڈنٹ دانش جمشید ملک ، جوائنٹ سیکرٹری روف بھلی ، ڈائریکٹر طاہر سندھو، اس استقبالیہ میں زاہد ملک (میٹروواچ) جاوید کاظمی (پی ٹی وی ) اور وقار علی خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔
استقبالیہ میں شیخ توقیر الحق، فاروق مرزا، سید المدار حسین شاہ ، ، نثار بھٹہ ، سلیم احمد ملک ، طاہر میاں ، سلمان بٹ ، سیمی اسد، تسنیم قاضی سمیت کمیونٹی کی مقامی شخصیات نے شرکت کی ۔
ظہیر احمد مہر، شکیل شیخ، رانا جاوید نے اوورسیز پاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن کی جانب سے مونا خان کی استقبالیہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت پر ان کا شکرئیہ ادا کیا اور ان سمیت دیگر صحافیوں کو تنظیم اور کمیونٹی کی جانب سے خوش آمدید کہا ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کے قیام کا مقصد اوورسیز کمیونٹی کی آواز کو دنیا بھر میں دیگر ہم وطنو کے ساتھ شئیر کرنا ہے تاکہ ہم اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کے با مقصد ہونے اور ان کے بہتر نتائج کو یقینی بنائیں ۔
مونا خان نے اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں اور میڈیا کو ان کی خدمات ، قابلیت اور صلاحیتوں کو ہر ممکن حد تک اجاگر کرنا چاہئیے ۔ شکیل شیخ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کے سفیر بن کر اپنا کردار ادا کرتے ہیں ۔ پاکستا ن میں حکومت سمیت ہر سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے مستفید ہونا چاہئیے اور ان کے لئے مواقع پیدا کرنے چاہئیے کہ وہ ملک و قوم کی مزید موثر انداز میں خدمت کریں ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہد ملک ، وقار خان ، جاوید کاظمی نے اوورسیز پاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن کے منتظمین کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تنظیموں کے کردار کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ کرنا چاہئیے ۔
تقریب میں شریک کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات و ارکان نے کہا کہ پاکستان میں ایک امید کی خوش آئند تبدیلی آئی ہے اور اس تبدیلی کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہم سب کو اپنے اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔