کیا ڈاکٹر عامر لیاقت حسین باہر ہو گئے
گذشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے جانے والے بیانات سے ایسے لگ رہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے
کراچی (اردو نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حالیہ الیکشن میں منتخب ہونے والے ڈاکٹر عامر لیاقت علی کیا منتخب ہونے کے باوجود حکومتی جماعت سے باہر ہو گئے ہیں ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کے مطابق گورنر ہاوس سندھ میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو بلوایا گیا ماسوائے ان کے ۔اس اجلاس کے انعقاد اور اجلاس میں شرکت کے لئے بلوائے نہ جانے کی اطلاع خود ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے ایک ٹویٹ میں کی ۔
میں پہلے ہی پوزیشن کلیئرکردوں
گورنر ہاؤس میں اس وقت کراچی کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز کا کا اجلاس منعقد ہورہا ہے لیکن بوجوہ اس میں مجھے نہیں بلایا گیا۔۔۔ کوئی بات نہیں! اس طرح ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 28, 2018
ان کی جانب سے گذشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے جانے والے بیانات سے ایسے لگ رہا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے ۔اس ٹویٹ کے کچھ دیر کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ وہ کچھ دیر میں ایف سی ایریا ہیڈکوارٹرمیں خطاب کریں گے ۔ امکان ہے کہ وہ اس خطاب میں پارٹی سے اپنے تعلقات کے بارے میں صورتحال واضح کریں گے ۔