اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو ختم نہیں کیا جا رہا ، محکمے کو مزید موثر بنائیں گے ، نامزد گورنر پنجاب محمد سرور کا اعلان
گذشتہ دنوں یہ افواہ زیر گردش رہی کہ پنجاب کی نئی حکومت کی جانب سے محکمے کو ختم کیا جا رہاہے
لاہور (اردو نیوز )نامزد گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اعلان کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے محکمے کو ختم نہیں کیا جا رہا ۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن کے ایک قابل قدر ادارہ ہے ۔ ہم اس محکمے کو مزید موثر اور فعال بنائیں گے تاکہ یہ اوورسیز پاکستانیوں کی زیادہ بہتر انداز میں مدد کر سکے ۔
Overseas Pakistani commission is an invaluable facility for the Overseas from across the world and will continue to operate to address the issues & grievances faced by Overseas in Pakistan!
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) August 27, 2018
گذشتہ دنوں یہ افواہ زیر گردش رہی کہ پنجاب کی نئی حکومت کی جانب سے محکمے کو ختم کیا جا رہاہے ۔اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کے سابق وائس چئیرمین کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا کہ محکمے کو ختم کرکے سٹاف کو ایس اینڈ جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے لیکن اب گورنر پنجاب کے اعلان کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ یہ محکمہ قائم رہے گا
واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کی مدد کے لئے اوورسیز پاکستانی کمیشن کے نام پر ادارہ قائم کیا گیا تھا جس کے چئیرمین میاں شہباز شریف خود تھے، کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ کو وائس چئیرمین جبکہ افضال بھٹی کو کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خاتمے کے بعد اب یہ عہدیدار بھی کمیشن سے اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو گئے ہیں ۔