اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کا محکمہ ختم نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، احمد جان
ادارے کا ریکارڈ گواہ ہے کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن کے پلیٹ فارم پر بلا امتیاز اوورسیز پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد فراہم کی، مسلم لیگ (ن) کے انقلابی کاموں کے ثمرات برسوں پاکستانی عوام کو ملتے رہیں گے
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور شکایات دور کرنے کے لئے اوورسیز پاکستانی کمیشن کے نام سے ادارے کا قیام اہ ترین اقدام تھا جس کا ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا اور مسلسل پہنچ رہا ہے
نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کا ادارہ ختم نہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔ گورنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ کے بعد مذکورہ مسلہ پر پیدا ہونیوالا ابہام دور ہو گیا ہے ۔اپنے بیان میں احمد جان نے کہا کہ میاں نواز شریف کی بصیرت کو پیش نظر رکھتے ہوئے میاں شہباز شریف کے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور شکایات دور کرنے کے لئے اوورسیز پاکستانی کمیشن کے نام سے ادارے کا قیام اہ ترین اقدام تھا جس کا ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کو فائدہ پہنچا اور مسلسل پہنچ رہا ہے ۔
ادارے کا ریکارڈ گواہ ہے کہ کمیشن کے چئیرمین میاں شہباز شریف اور وائس چئیرمین کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ کی قیادت میں اوورسیز پاکستانی کمیشن کے پلیٹ فارم پر بلا امتیاز اوورسیز پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد فراہم کی جس کی وجہ سے بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کے سالہا سال پرانے کیس حل ہوئے ، شکایات دور ہوئے، انہیں کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچا اور حق و انصاف ملا ۔
احمد جان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب ان انقلابی اقدامات سے ایک ہے کہ جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں کئے گئے ۔ان پر پاکستانی عوام کو اور مسلم لیگی کارکنوں کو فخر ہے ۔ انشاءاللہ آنیوالا ہر ایک دن ثابت کرے گا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں عوامی خدمت و فلاح کے کیا کیا کام ہوئے اور ان کاموں کے ثمرات برسوں پاکستانی عوام کو ملتے رہیں گے ۔