پاکستان

امریکی ریپبلکن سینیٹر جان میک کین 81سال کی عمر میں انتقال کر گئے

وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔ان کی عمر 81سال تھی۔ سینیٹر میک کین چھ بار یو ایس سینیٹر منتخب ہوئے اور دو بار صدارتی الیکشن میں بھی حصہ لیا لیکن کامیاب نہ ہو سکے

ایری زونا (اردو نیوز)یو ایس سینیٹرجان میک کین ہفتہ کو انتقال کر گئے ۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔ان کی عمر 81سال تھی۔ سینیٹر میک کین چھ بار یو ایس سینیٹر منتخب ہوئے اور دو بار صدارتی الیکشن میں بھی حصہ لیا لیکن کامیاب نہ ہو سکے ۔ان کا شمار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ناقدین میں ہوتا تھا۔اپنے انتقال سے کچھ ماہ قبل سینیٹر میک کین نے وصیت کی تھی کہ اگر وہ انتقال کر گئے تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے جنازے میں شریک نہ ہوں ۔
صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں سینیٹر میک کین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت بھی کی ۔امریکہ میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن قائدین سمیت امریکی مسلح افواج کے سینئر و ریٹائرڈ قائدین نے بھی سینیٹر میک کین کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی موت کو ملک و قوم کا ایک بڑا نقصان قرار دیا ۔
صدر براک اوبامہ جنہوں نے صدارتی الیکشن میںسینیٹر میک کین کو شکست دی تھی ، نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
وہ10اکبوتر1967میں ویت نام جنگ میں جنگی قیدی بنا لئے گئے ۔ان کے والد اور دادا یو ایس نیوی میں ایڈمرل تھے ۔

Related Articles

Back to top button