ورجینیا اورشکاگومیں یوم آزادی پاکستان پر آزادی میلہ ، سفیر علی جہانگیر صدیقی اور کانگریس ویمن باربرا کامسٹاک کی شرکت
ورجینیا (اردو نیوز ) امریکہ بھر میں جشن آزادی پاکستان منانے کا سلسلہ جاری ہے ۔نیویارک کے بعد امریکہ کے دو بڑے شہروں شکاگو اور ورجینیا میں جشن آزاد ی پاکستان کے سلسلے میں بڑی تقریبات منعقد ہوئیں ۔ورجینیا کے بل رن پارک میں بڑا جشن آزادی فیسٹول منعقد ہوا جس میں سفیر علی جہانگیر صدیقی اور کانگریس ویمن باربراکامسٹاک نے شرکت کی ۔فیسٹول سے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر نے کمیونٹی کوجشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کو تجدید عہد کے طور پر منانا چاہئیے اور اوورسیز پاکستانی ایسا کردار ادا کریں کہ جس سے دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن ہو۔
ورجینیا میں فیسٹول سے قبل واشنگٹن ڈی سی میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں بھی خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں عالمی شہرت یافتہ راحت فتح علی خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے جشن آزادی پاکستان کو یادگار بنا دیا
شکاگو شہر میںڈیوان ایونیو کے علاقے میں واقع جناح وے پر پاکستان ڈے پر یڈ نکالی گئی جس میں اہم امریکی شخصیات اور کمیونٹی کے مقامی قائدین نے شرکت کی اور پاکستان اور بانیان پاکستان کے حق میں نعرہ لگائے ۔
امریکہ میں جشن آزادی پاکستان منانے کا سلسلہ ابھی ختم نہیں ہوا ۔ورجینیا اور شکاگو کے بعد نیوجرسی اور لانگ آئی لینڈ میں بڑے فیسٹول کی تیاری جاری ہیں