اوورسیز پاکستانیز

بروکلین میلے پر کمیونٹی کو چوہدری اصغر یاد آئے

نیویارک (اردو نیو ز) نیویارک میں پاکستان کے سب سے بڑے مرکز کونی آئی لینڈ ایونیو بروکین جو کہ لٹل پاکستان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، پر انیس اگست کو یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں بروکلین میلہ کیوں نہیں ہوا؟اس سلسلے میں مرچنٹس ایسوسی ایشن کے گروپ ایک دوسرے پر تنقید کررہے ہیں اور ایک دوسرے کو مورد الزام ٹہرا رہے ہیں لیکن اس موقع پر کمیونٹی ارکان کی جانب سے بروکلین میلہ کو اڑھائی دہائیوں تک مسلسل چلانے والے بانی رہنما چوہدری اصغر بھی یاد آئے ۔اگرچہ چوہدری اصغر کے دور میں بھی کمیونٹی، مرچنٹس اور میلہ کمیٹیوں میں اختلافات موجود تھے لیکن کبھی ایسی نوبت نہ آئی ہے کسی سال میلہ نہ ہوا ہو۔

https://www.facebook.com/mohsinzaheerusa/videos/10155957746198198/?t=2
بروکلین میلہ کمیٹی کے ملک سلیم اکبر، ناصر اعوان سمیت انکے ساتھیوں کی جانب سے دوسرے گروپ کے جاوید خان ، عزیز بٹ اور چوہدری پرویز اختر کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ان کے ساتھ آمنے سامنے بیٹھ کر مناظرہ کر لیں کہ میلہ نہ ہونے کا ذمہ دارکون ہے؟انہوں نے کہا کہ جن لوگو ں نے میلہ کی تیاری کے سلسلے میں ایک دھیلے کی بھی تیاری نہیں کی ، وہ کیسے میلہ میلہ کررہے ہیں ۔ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے ملک سلیم اکبر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بروکلین میلہ منسوخ نہیں بلکہ ملتوی کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں بیس اگست کو اہم پریس کانفرنس کی جائے گی۔
دوسری جانب جاوید خان ، عزیز بٹ اور چوہدری پرویز اختر نے ہفتے کو مشترکہ پریس کانفرنس میں میلہ کے التواءکی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرچنٹس اور میلہ کے وسیع مفاد میں سب کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کے لئے تیار ہیں

https://www.facebook.com/mohsinzaheerusa/videos/10155959089918198/
کمیونٹی کی جانب سے دونوں گروپوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ باہمی اختلافات کو بھلا کر جشن آزادی پاکستان کے میلے کی بحالی کو یقینی بنائیں ۔

Related Articles

Back to top button