پاکستان

ثقلین مشتاق اور کامران اکمل نیویارک میں چھ ستمبرکرکٹ کوچنگ کیمپ لگائیں گے

چھ ستمبر سے شرو ع ہونےو الے کرکٹ کیمپ میں باولنگ، بیٹنگ اور ٹیلنٹ ہنٹ کے پروگرام بھی ہونگے

نوجوان کھلاڑیوں کیلئے انگلینڈ ،دبئی، آسٹریلیا ،انڈیا اور پاکستان کیلئے تربیت پانے والی کرکٹ ٹیم کے ساتھ دورہ کا موقع
کیمپ سٹورم سپورٹس اکیڈمی ویسٹ ہمسیٹڈ لانگ آئی لینڈ نیویارک میں شام2 بجے سے 6بجے تک جاری رہے گا
سات ستمبر کی شام ڈنر ہو گا جس میں تربیت مکمل کرنے والے کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کی جائیں گی

نیویارک(اردو نیوز)یو ایس اے کرکٹ ورلڈ ثقلین مشتاق کرکٹ اکیڈمی کے تعاون سے امریکہ میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کرکٹ کوچنگ کیمپ لگائے گی۔ سٹورم سپورٹس اکیڈمی ہمپیسڈ کے انڈور ہال میں چھ ستمبر کی شام دوبجے سے رات دس بجے تک کیمپ لگایا جائے گا جس میں پاکستانی کرکٹ سٹارز ثقلین مشتاق اور کامران اکمل کھلاڑیوں کی ذہنی جسمانی ،روحانی فٹشن اور کرکٹ ٹیکنیکس سے تربیت کریں گے۔ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے سپیڈ سٹارز کے ساتھ ہمراہ وقت گزارنے اور تربیت لینے کا یہ سنہری موقع ہے جس میں وہ بیٹنگ ، بولنگ اور فٹنس کے بہترین طریقے سکھاتے ہیں۔جو ان کےلئے مستقبل قریب میں بننے والی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ جو برطانیہ، دبئی ، آسٹریلیا ، انڈیا اور پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے کس کے علاوہ ثقلین مشتاق پشاور زلمی کے کپتان بھی ہیں اور کھلاڑیوں کیلئے یہ سنہری موقع ہے کہ اگر غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں تو ان کا انتخاب ٹیم میں ہو سکتا ہے۔
والدین اپنے بچوں کے لئے بہترین تربیت اور تفریح کیلئے خصوصی دلچسپی لیں جو نہ صرف ان کی جسمانی نشوونما ¾ تربیت اور شخصیت میں مثبت تبدیلی کے لئے اس تربیتی کیمپ کا حصہ ہیں۔ اس تربیتی کیمپ کے اختتام پرسات ستمبر کی شام کھلاڑیوں میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔ اس موقع پر گالا ڈنر بھی ہو گا جس میں تمام کمیونٹی شرکت کرےگی۔ تربیتی کیمپ اور گالا ڈنر میں شرکت کیلئے فوراً ہماری ویب سائیٹwww.usacwny.com پر رجسٹریشن کروائیں۔ گالا ڈنر میں اہم سیاسی سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے. فوراً اپنی نشست محفوظ کروائیں۔
مزید معلومات کیلئے چیف کوارڈی نیٹر شفیق خان فون نمبر646-479-8686¾ محمد حسین کوارڈینیٹر نیویارک718-219-9927 ،چوہدری ندیم718-269-9696 ¾ نشستوں کی تعداد محدود ہے

Related Articles

Back to top button