اوورسیز پاکستانیز
پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹ کی پہلی مسلم رکن منتخب
ڈاکٹرمہرین 1992 میں فیملی کے ہمراہ پاکستان سے آسٹریلیا منتقل ہوئیں جہاں انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سیاست میں قدم رکھا
میلبورن(اردو نیوز ) پاکستانی نژاد مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹ کی پہلی مسلم رکن منتخب ہوگئیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پیدا ہونے والی مہرین فاروقی آسٹریلوی سینیٹر بننے والی پہلی مسلم خاتون ہیں، وہ اس سے قبل نیوساو¿تھ ویلزپارلیمنٹ کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ڈاکٹرمہرین 1992 میں فیملی کے ہمراہ پاکستان سے آسٹریلیا منتقل ہوئیں جہاں انہوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سیاست میں قدم رکھا،اپنے شاندار تعلیمی کیریئر میں انہوں نے انوائرمینٹل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کیا۔