پاکستان
تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کو نیا صوبہ بنانے کی قرار داد پیش کردی
قرارداد ڈیرہ غازی خان سے تحریک انصاف کے نو منتخب رکن محسن لغاری کی جانب سے پیش کی گئی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ نئے صوبے کے قیام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں
پنجاب اسمبلی میں نو منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری کے دوران ہی صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لیے قرارداد پیش کر دی گئی
لاہور (اردو نیوز )پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے پہلے روز ہی تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کو نیا صوبہ بنانے کی قرار داد پیش کردی ہے۔پنجاب اسمبلی میں نو منتخب ارکان کی تقریب حلف برداری کے دوران ہی صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کے لیے قرارداد پیش کر دی گئی۔قرارداد ڈیرہ غازی خان سے تحریک انصاف کے نو منتخب رکن محسن لغاری کی جانب سے پیش کی گئی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ نئے صوبے کے قیام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔