اوورسیز پاکستانیز

ڈان ٹریول کے زیر اہتمام نیویارک سے عازمین حج کا قافلہ حجاز مقدس روانہ

نیویارک (اردو نیوز ) نارتھ امریکہ میں دنیا ٹریول کا مشہور نام ڈان ٹریول کے زیر اہتمام 11اگست کو نیویارک کے جے ایف کے ائیرپورٹ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ حجاز مقدس کے لئے روانہ ہو گیا ۔ڈان ٹریول کے چیف ایگزیکٹو اور حج گروپ کے امام کی قیادت میں حج بیت اللہ کے لئے روانہ ہو نے والے عازمین حج کو ائیرپورٹ پر معروف عالم دین مخدوم سید تصور الحسن گیلانی سمیت عازمین حج کے عزیز و اقارب نے ڈھیروں دعاو¿ں کے ساتھ الوداع کہا۔

Pakistani American Hajj Pilgrims, JFK Airport, Dawn Travel, Syed Mir Hussain Shah, Tasawar ul Hassan Gillani
مخدوم سید تصور الحسن گیلانی ڈان گروپ کے زیر اہتمام حج بیت اللہ پر روانہ ہونے والے عازمین حج کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ اس موقع پر پیر سید میر حسین شاہ اور ڈان گروپ کے سعید حسن بھی موجود ہیں

عازمین حج کا کہنا تھا کہ ان کےلئے فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنا بہت بڑی خوش قسمتی ہے ۔ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مکہ شریف میں اور نبی آخر الزمان مدینہ منورہ میں ان کی حاضری قبول و منظور فرمائیں ۔ ائیرپورٹ پر الوداع کے لئے کہنے کے لئے آنے والے افراد نے بھی عازمین حج سے خصوصی استدعا کی کہ وہ حج بیت اللہ کے دوران ان کو بھی اپنی خصوصی دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔
ڈان ٹریول کے چیف ایگزیکٹو سعید حسن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ڈان ٹریول فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں عازمین حج کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی بہتر سے بہترین انتظامات کو یقینی بنا رہا ہے ۔

 

 

Dawn Travel, Hajj Pilgrims New York 2018 (JFK airport)

 

 

Related Articles

Back to top button