پاکستانخبریں

امریکہ میں پاکستانی خواتین کی تنظیم ”وومین ٹو وومین فورم“ قابل ستائش خدمات  

7th Annual Gala by Women-to-Women Forum Renews Pledge to Serve Community, Raises Funds for Shelters

وومین ٹو وومین فورم کا ساتواں سالانہ گالا ڈنر، کمیونٹی کی خدمت کے عزم کی تجدید

فورم کی چیئرپرسن نصرت سہیل اور بورڈ ممبرز کی زیر قیادت منعقدہ اس پروقار تقریب میں کمیونٹی کی ضرورت مند خواتین کےلئے قائم کردہ شیلٹر ہوم ”ال ولی شہ زوری ہا ؤس“ اور ”شہ زوری گیسٹ ہاؤس“ کےلئے فنڈ ریزنگ کی گئی
تقریب میں نیویارک اسٹیٹ اسمبلی وومین شمع حیدر، ٹا ؤن شپ آف مونٹ لارل کی کونسل وومین و سابق میئر فوزیہ جنجوعہ، اور ایسٹن پنسلوینیا کی کونسل ممبر طیبہ سلطانہ سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی
نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین و حضرات کو ”کمیونٹی ہیروز“ ایوارڈز سے نوازا گیا، جن میں ڈاکٹر فوزیہ افضل خان، شمی قدوائی، ڈاکٹر سایمہ ابرار بھٹہ، فائزہ آغا، سراج بورا اور مقبول منصوری شامل ہیں
ہماری کاوشیں پناہ فراہم کرنے تک محدود نہیں ، خواتین کو وقار، تحفظ اور وسائل تک رسائی مہیا کر کے ان کی زندگیاں بہتر بنا رہے ہیں، فورم کی کامیابی میں مساجد اور خیرخواہوں کا تعاون شامل ہے، نصرت سہیل
گالا ڈنر کی ہوسٹ کمیٹی میں عصمت عالم، شازیہ انعم ناز، ڈولی کی، نیلم شہزاد، سارو عامر، نزہت اقبال ،فرح منظور، عائشہ اسلم، ابرا مبشر، ستامیہ تھریانی، ڈاکٹر سائرہ، سعدیہ احمد، سبینہ سرمست، ڈاکٹر آمنہ ثاقب، لیلی طارق، مہ جبین سید، رضیہ جبران، اریبہ شارق، عظمیٰ رضوان، ڈولی خالد، مدینہ ناز، صوفیہ زاہد، دانش احمد، محمد علی ، فائزہ شاہ ،ثناءعمر،کائنات اظہر،ثمرین منیر،عفیفہ احمد،اسماءشیخ اورنبیل شمس شامل ہیں،تقریب کے اختتام پر فرزانہ حقی، نزہت اقبال اور دانش احمد نے شاندار موسیقی پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔

امریکہ میں پاکستانی خواتین کی تنظیم ”وومین ٹو وومین فورم“ قابل ستائش خدمات  
Women2Women Forum New Jersey, USA

نیوجرسی ( رپورٹ: محسن ظہیر ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خواتین کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم ”وومین ٹو وومین فورم“ کا ساتواں سالانہ گالا ڈنر نیوجرسی میں شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ فورم کی چیئرپرسن نصرت سہیل اور بورڈ ممبرز کی زیر قیادت منعقدہ اس پروقار تقریب میں کمیونٹی کی ضرورت مند خواتین کے لیے قائم کردہ شیلٹر ہوم ”الی ولی شہ زوری ہا ؤس“ اور ”شہ زوری گیسٹ ہا ؤس“ کے لیے فنڈ ریزنگ کی گئی۔
تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کی سعادت طاحہ نے حاصل کی۔ سارہ عامر نے پروگرام کی نظامت کی جبکہ بینش امبرین نے فنڈ ریزنگ سیشن کی میزبانی کی۔ تقریب میں نیوجرسی اسٹیٹ اسمبلی وومین شمع حیدر، ٹا ؤن شپ آف مونٹ لارل کی کونسل وومین و سابق میئر فوزیہ جنجوعہ، اور ایسٹن پنسلوینیا کی کونسل ممبر طیبہ سلطانہ سمیت دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
نصرت سہیل نے اپنے خیرمقدمی خطاب میں گزشتہ سال کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ “الی ولی شہ زوری ہاؤس” کو ایک منظم ٹرانزیشنل ہوم میں تبدیل کرنا ایک بڑی پیشرفت رہی، جو بے گھر مسلم خواتین اور بچوں کو پناہ اور استحکام فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، کم آمدنی والی مسلم خواتین کے لیے ایک افورڈ ایبل ہا ؤسنگ پائلٹ پروجیکٹ بھی شروع کیا گیا۔
تقریب میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین و حضرات کو ”کمیونٹی ہیروز“ ایوارڈز سے نوازا گیا، جن میں ڈاکٹر فوزیہ افضل خان، شمی قدوائی، ڈاکٹر سایمہ ابرار بھٹہ، فائزہ آغا، سراج بورا اور مقبول منصوری شامل ہیں۔ ایوارڈ وصول کرنے والوں کو اسمبلی وومین شمع حیدر کی جانب سے سائٹیشنز بھی پیش کی گئیں۔
کلیدی خطاب میں کونسل وومین طیبہ سلطانہ نے اپنی متاثر کن ذاتی کہانی بیان کی، جس میں انہوں نے ایک مظلوم عورت سے ایک کامیاب امیگرنٹ اور لیڈر بننے کا سفر شیئر کیا۔ شمع حیدر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی کمیونٹی کی ترقی خواتین کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں اور وومین ٹو وومین فورم اس ضمن میں قابلِ تحسین کردار ادا کر رہا ہے۔
وومین ٹو وومین فورم کی بورڈ ممبرز میں نصرت سہیل ( فاؤنڈر، پریذیڈنٹ ) ، غزالہ رحمان ( وائس پریذیڈنٹ ) ، سبینہ محمود( ایگزیکٹو ڈائریکٹر) ، فرحانہ عمر زئی ( ایگزیکٹو ڈائریکٹر) ، شہلا روپانی ( ایگزیکٹو ڈائریکٹر) ، بینش عنبرین ( ایگزیکٹو بورڈ ممبر)،بشریٰ سلمان ( ایگزیکٹو بورڈ ممبر) ،سدرا جمال ( ایگزیکٹو بورڈ ممبر) شامل ہیں، جو اپنی محنت اور عزم کے ساتھ کمیونٹی میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے سرگرم ہیں۔ اس کے علاوہ، 2025 کے گالا ڈنر کی ہوسٹ کمیٹی میںعصمت عالم، شازیہ انعم ناز، ڈولی کی، نیلم شہزاد، سارو عامر، نزہت اقبال ،فرح منظور، عائشہ اسلم، ابرا مبشر، ستامیہ تھریانی، ڈاکٹر سائرہ، سعدیہ احمد، سبینہ سرمست، ڈاکٹر آمنہ ثاقب، لیلی طارق، مہ جبین سید، رضیہ جبران، اریبہ شارق، عظمیٰ رضوان، ڈولی خالد، مدینہ ناز، صوفیہ زاہد، دانش احمد، محمد علی ، فائزہ شاہ ،ثناءعمر،کائنات اظہر،ثمرین منیر،عفیفہ احمد،اسماءشیخ اورنبیل شمس شامل ہیں۔
نصرت سہیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری کاوشیں محض پناہ فراہم کرنے تک محدود نہیں بلکہ ہم خواتین کو وقار، تحفظ اور وسائل تک رسائی مہیا کر کے ان کی زندگیاں بہتر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وومین ٹو وومین فورم کی کامیابی میں نیو جرسی کے اداروں، مساجد اور متعدد خیرخواہوں کا تعاون بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا سفر ابھی جاری ہے اور ہم مل کر امریکی پاکستانی اور امریکی،مسلم شناخت کے ساتھ جڑی ہوئی مزید مثبت تبدیلیاں لاتے رہیں گے۔
تقریب کے اختتام پر فرزانہ حقی، نزہت اقبال اور دانش احمد نے شاندار موسیقی پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا۔

7th Annual Gala by Women-to-Women Forum Renews Pledge to Serve Community, Raises Funds for Shelters

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button