پاکستان

یو ایس امیگریشن کا مالی سال 2025 کے لئے ”ایچ 2بی“ ویزوں کا 19ہزار درخواستیں کا ہدف مکمل

یہ ویزے اُن افراد کے لیے دستیاب ہونگے جن کے کام کی شروعات کی تاریخ یکم اپریل سے 14 مئی 2025 کے درمیان ہے

واشنگٹن ڈی سی( اردو نیوز) یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمر سروسز ( یو ایس سی آئی ایس ۔USCIS) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مالی سال 2025 کے لئے ”ایچ 2بی“ ویزوں کا 19,000 درخواستیںکا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے ۔یو ایس سی آئی ایس کے اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافی ”ایچ 2بی“ کی 19,000ویزوں کی وہ تمام درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جو ان مزدوروں کے لیے مختص کی گئی تھیں جو پہلے بھی اس پروگرام کا حصہ رہ چکے ہیں۔یہ ویزے ان افراد کے لیے دستیاب ہونگے جن کے کام کی شروعات کی تاریخ یکم اپریل سے 14 مئی 2025 کے درمیان ہے۔ یہ عمل ”ایچ 2بی“سپلیمنٹل کیپ کے تحت جاری کیے گئے عارضی حتمی ضابطے کے مطابق کیا گیا تھا۔یو ایس سی آئی ایس کے مطابق، 18 اپریل 2025 وہ آخری تاریخ تھی جس تک یہ درخواستیں قبول کی جا رہی تھیں، اور اس تاریخ تک تمام مختص شدہ ویزوں کی گنجائش مکمل ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ ”ایچ 2بی“ویزا پروگرام امریکہ میں موسمی یا عارضی نوعیت کے غیر زرعی کاموں کے لیے غیر ملکی مزدوروں کو لانے کا ایک ذریعہ ہے، اور اس کے لیے مخصوص کوٹہ ہر سال مختص کیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button