پاکستان

پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب کانیویارک میں اہم ریپبلکن ارکان کانگریس کے اعزاز میں نیویارک میں استقبالیہ کا اعلان

Pakistani American Republican Club to Host Exclusive Reception Honoring Congressmen Jack Bergman and Keith Self

پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب کی جانب سے حال ہی میں پاکستان کاد ورہ کرنیوالے کانگریس مین جیک بر گ مین اور کانگریس مین کیتھ سیلف کے اعزاز میں لانگ آئی لینڈ میں استقبالیہ دیا جائیگا

نیویارک ( پ ر ) پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب کی جانب سے نیویارک میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو اہم ارکان کانگریس کے اعزاز میں استقبالیہ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہ استقبالیہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے کانگریس مین جیک بر گ مین(ریپبلکن، مشی گن – حلقہ 01) اورکانگریس مین کیتھ سیلف(ریپبلکن، ٹیکساس – حلقہ 03)کے اعزاز میں دیا جائیگا۔استقبالیہ جمعہ 2مئی کو لانگ آئی لینڈ ،نیویارک میں دیا جائیگا۔استقبالیہ میں ارکان کانگریس کی پاک امریکہ تعلقات اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔
واضح رہے کہ کانگریس مین جیک بر گ مین اس وقت امریکی ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز ریڈینیسذیلی کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور امریکی کانگریس میں ”پاکستان کاکس“ کے کو چئیرمین بھی ہیں ۔ وہ حال ہی میں ایک سفارتی دورے پر پاکستان سے واپس آئے ہیں، جہاں انہوں نے پاک،امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے اور جنوبی ایشیا میں باہمی اہداف پر بات چیت کی۔
دوسری جانب، کانگریس مین کیتھ سیلف، جو خارجہ اموراور ویٹرنز افیئرز سمیت کئی اہم کانگریشنل کمیٹیوں کے رکن ہیں، کو ان کی قانون سازی کے شعبے میں کارکردگی اور امیگرنٹ کمیونٹیز کے ساتھ مو¿ثر رابطے پر خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
نیویارک میں ہونیوالی اس تقریب کو ریپبلکن پارٹی اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔

Pakistani American Republican Club to Host Exclusive Reception Honoring Congressmen Jack Bergman and Keith Self

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button