لانگ آئی لینڈ، نیویار ک میں شہریار علی کی انتخابی مہم شروع، اگر کامیاب ہوئے تو پہلے منتخب پاکستانی ہونگے
Pakistani-American Sheharyar Ali launches Nassau campaign, calls for strong community support

شہر یار علی ، ناسا کاؤنٹی کے ”لیجس لیٹو ڈسٹرکٹ14“ سے چار نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں ریپبلکن پارٹ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ،ریپبلکن پارٹی ناسا کاؤنٹی چئیرمین ریپبلکن پارٹی جو کائرو کا اعلان
چئیرمین جو کائرو کی جانب سے شہریار علی کے امیدوار ہونے کا اعلان کیا گیا تو تقریب شہر یار علی کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی ، چئیرمین کائرو نے خود پارٹی شہریار علی کے حق میں نعرے لگوائے
شہر یار علی نے اپنے مخصوص انداز مین اللہ تعالیٰ کے پاک نام سے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ”میرا “ الیکشن نہیں بلکہ ”ہمارا “ الیکشن ہے ۔ اس لئے ”میری “ کامیابی ، دراصل ”ہماری “ کامیابی ہو گی
شہر یار علی اگر منتخب ہوتے ہیں تو نیویارک میں پہلا پاکستان منتخب ہو کر منتخب ایوان میں پہنچے گا، شہریار علی کی کامیابی سے کمیونٹی کی کامیابی اور آگے بڑھنے کے دروازے کھلیں گے ،چوہدری اکرم رحمانیہ
ساؤتھ ایشن کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم ”ساسبا“ کے چئیرمین سید محسن شاہ نقوی نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ شہریار علی کا کامیاب کروائیں، شہریار علی کی کامیابی پوری کمیونٹی کی کامیابی ہو گی، شرکاءکا سپورٹ کا اعلان
نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ، ناسا کاؤنٹی کے ڈپٹی اٹارنی جنرل شہریار علی نے ناسا کاؤنٹی ”لیجس لیٹر “ کے لئے اپنی انتخابی مہم کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا ہے اور ریپبلکن پارٹی ناسا کاؤنٹی جو کائرو ، اٹارنی جنرل سمیت کاو¿نٹی کے منتخب حکام اور اہم شخصیت کی جانب سے شہریار علی کی ہر ممکن سپورٹ کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔شہر یار علی ، ناسا کاو¿نٹی کے ”لیجس لیٹو ڈسٹرکٹ14“ سے چار نومبر کو ہونیوالے الیکشن میں ریپبلکن پارٹ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے ۔چئیرمین ریپبلکن پارٹی جو کائرو کی جانب سے شہریار علی کے پارٹی کے آفیشل امیدوار ہونے کا اعلان کیا گیا تو تقریب گاہ شہر یار علی کے حق میں تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھی ، چئیرمین کائرو نے خود پارٹی قائدین اور شرکاءکے ساتھ مل کر شہریار علی کے حق میں نعرے لگوائے ۔
شہریار علی جو کہ ناساکاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز شخصیت چوہدری اکرم رحمانیہ کے صاحبزادے ہیں، دوسری بار ”لیجس لیٹر“ کا الیکشن لڑنے جا رہے ہیں اور انہیں جس ڈسٹرکٹ 14سے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ، وہاں کے موجودہ ”لیجس لیٹر “ رواں سال کے آخر میں ریٹائر ہو رہے ہیں اور یہ ڈسٹرکٹ روایتی طور پر ریپبلکن ڈسٹرکٹ قرار دیا جاتا ہے ۔
چئیرمین جو کائرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو سال قبل شہریار علی نے اس ڈسٹرکٹ کے اہم علاقوں میں بہترین پرفارم کیا ، اس لئے پارٹی نے فیصلہ کیا کہ انہیں اپنا امیدوار بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریار علی کی کامیابی کو یقینی بنانے میں جہاں ہم سب اپنا کام کریں گے وہاں پاکستانی امریکن کمیونٹی بھی اپنا کردار ادا کرے ۔
شہر یار علی نے اپنے مخصوص انداز مین اللہ تعالیٰ کے پاک نام سے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ”میرا “ الیکشن نہیں بلکہ ”ہمارا “ الیکشن ہے ۔ اس لئے ”میری “ کامیابی ، دراصل ”ہماری “ کامیابی ہو گی ۔ انہوں نے پارٹی چئیرمین اور قیادت کاشکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے ، اس پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن کردار ادا کروںگا۔
شہر یار علی کے والد اور کمیونٹی رہنما چوہدری اکرم رحمانیہ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر یار علی اگر منتخب ہوتے ہیں تو نیویارک میں پہلا پاکستان منتخب ہو کر منتخب ایوان میں پہنچے گا، شہریار علی کی کامیابی سے کمیونٹی کی کامیابی اور آگے بڑھنے کے دروازے کھلیں گے ۔
ساو¿تھ ایشن کمیونٹی کی نمائندہ تنظیم ”ساسبا“ کے چئیرمین سید محسن شاہ نقوی نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ شہریار علی کا کامیاب کروائیں، شہریار علی کی کامیابی پوری کمیونٹی کی کامیابی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اب ہم منتخب ایوانوں میں اپنی نمائندگی خود کریں ۔
تقریب میں شریک ریپبلکن پارٹی کے اہم منتخب اور پارٹی قائدین کی جانب سے بھی شہریا ر کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا ۔
Pakistani-American Sheharyar Ali launches Nassau campaign, calls for strong community support