پاکستانخبریں

نیو یارک سٹی میں جرائم کی شرح تاریخی طورپر کم

NYC Crime Hits Historic Low: Mayor Adams Credits Policies, Police for Making City Safest in U.S.

ہم نے نیو یارک سٹی میں مسلسل پانچ سہ ماہیوں میں جرائم میں کمی دیکھی ہے۔ ہماری پالیسیوں اور پولیس کی انتھک محنت نے نیویارک کو امریکہ کا سب سے محفوظ بڑا شہر بنا دیا ہے، مئیر نیویارک ایرک ایڈمز
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی محنت سے نیویارک پہلے سے زیادہ محفوظ ہو گیا ہے۔ فائرنگ کے واقعات تاریخ میں سب سے کم ہو چکے ہیں، اور سب وے میں امن و امان بحال ہوا ہے،پولیس کمشنر جیسیکا ایس ٹش

نیو یارک( محسن ظہیر سے ) پولیس کمشنر جیسیکا ایس ٹش نے اعلان کیا ہے کہ 2025کی پہلی سہ ماہی میں نیویارک شہر میں جرائم کی شرح تاریخی طور پر کم ہوئی ہے۔ فائرنگ کے سب سے کم واقعات ریکارڈ کیے گئے، جبکہ قتل کے کیسز کی تعداد بھی تاریخ کی دوسری کم ترین سطح پر رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق،فائرنگ کے واقعات میں 23.1فیصد کمی (140 کے مقابلے میں 182) اور قتل کے واقعات میں 34.4فیصد کمی(63 کے مقابلے میں 96) ہوئی۔ مارچ 2025 میں قتل کی شرح اس ماہ کے لیے ریکارڈ کم ترین سطح پر رہی۔
نیو یارک کے پانچوں بورو میں جرائم میں مجموعی طور پر 10.9فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ سب وے سسٹم میں جرائم 18.1فیصد کم ہوئے، اور سات سال میں پہلی بار سب وے میں قتل کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ پولیس کی اسمارٹ حکمت عملی اور اضافی نگرانی نے شہر کو پہلے سے زیادہ محفوظ بنا دیا ہے۔
پولیس کمشنر جیسیکا ایس ٹش نے کہا،نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی محنت سے نیویارک پہلے سے زیادہ محفوظ ہو گیا ہے۔ فائرنگ کے واقعات تاریخ میں سب سے کم ہو چکے ہیں، اور سب وے میں امن و امان بحال ہوا ہے۔ ہماری حکمت عملی کے زبردست نتائج سامنے آ رہے ہیں، اور نیویارک کو امریکہ کا سب سے محفوظ بڑا شہر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔“
نیویارک کے میئر ایرک ایڈمزنے کہا،ہم نے مسلسل پانچ سہ ماہیوں میں جرائم میں کمی دیکھی ہے۔ ہماری پالیسیوں اور پولیس کی انتھک محنت نے نیویارک کو امریکہ کا سب سے محفوظ بڑا شہر بنا دیا ہے، اور ہم مزید بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے 1,300سے زائد غیر قانونی ہتھیار برآمد کیے، جس سے فائرنگ اور قتل کے واقعات میں مزید کمی ہوئی۔ پبلک ہاو¿سنگ میں بھی جرائم 11.1فیصدفیصد کم ہوئے، جبکہ نفرت انگیز جرائم میں 10فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی مو¿ثر پالیسیوں اور سخت محنت کے نتیجے میں شہر پہلے سے زیادہ محفوظ ہو گیا ہے، اور حکام پر امید ہیں کہ یہ رجحان برقرار رہے گا۔

NYC Crime Hits Historic Low: Mayor Adams Credits Policies, Police for Making City Safest in U.S.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button