پاکستانبین الاقوامی

عالمی تجارتی جنگ چھڑ گئی

Trump Declares Tariff War: Calls It 'Economic Freedom Day', Urges Foreign Firms to Produce in USA

آج ”اقتصادی آزادی کا دن“ ہے، جو رقم عائد کئے جانے والے ٹیرف سے حاصل ہوگی اسے مقامی ٹیکسوں میں کمی کرنے پر لگائیں گے، اگر کوئی ملک ٹیرف نہیں چاہتا تو اپنی مصنوعات امریکہ میں بنائے، امریکی صدر ٹرمپ کا ٹیرف پالیسی کا اعلان

نیویارک ، واشنگٹن ( اردونیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ کے ہمسائیہ ممالک کینیڈا اور میکسیکو اور برطانیہ اور یور پ سمیت اہم اتحادیوں اور دنیا کے اہم ممالک پر امریکی ٹیرف عائد کرنے کے اعلان سے ایک نئی عالمی تجارتی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی کے اعلان پر جہاں دنیا بھر کے اہم ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے ، وہاں جوابی حکمت عملی کے تحت امریکہ پر جوابی ٹیرف عائد کئے جانے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی پر امریکی سٹاک ایکسچینج سمیت دنیا بھر میں اہم سٹاک ایکسچینجوں پر بھی شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ان سٹاک ایکسچینجوں میں ہلچل مچ گئی ہیں ۔ ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ تجارتی جنگ سے دنیا بھر میں مہنگائی کی نئی لہر اٹھے گی۔
آسٹریلیا نے امریکا کی جانب سے عائد جوابی ٹیرف کو غیر ضروری قرار دے دیا۔جرمن کیمیکل انڈسٹری نے ٹیرف سے متعلق امریکی حکومت کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا، کینیڈا کے وزیراعظم نے ٹرمپ ٹیرف کو تجارتی جنگ قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ صدرٹرمپ کے اقدامات سے عالمی تجارتی نظام پر منفی اثرات پڑیں گے۔اطالوی وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین پرامریکی ٹیرف غلط ہے، ا?ئرش وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کو امریکی ٹیرف کا مناسب جواب دینا چاہئے، اٹلی نے ردعمل میں کہا کہ امریکی ٹیکس اقدامات یورپی ممالک پر لگانا غلط اقدام ہے۔
برازیلین پارلیمنٹ نے ٹرمپ ٹیرف سے نمٹنے کیلئے قانون کی منظوری دیدی، برطانوی وزیر تجارت نے کہا کہ امریکی ٹیرف کے باوجود امریکا کے ساتھ اقتصادی معاہدے کیلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک کی دراامدی مصنوعات پر کم ازکم 10 فیصد ٹیکس عائد کردیا ، 25 ممالک پر جوابی ٹیرف لگادیا۔ پاکستان پر 29 فیصد اور بھارت پر 26 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔ صدر ٹرمپ نے نے چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد ،یورپی یونین پر 20 فیصد ، اسرائیل پر 17 فیصد اور برطانیہ، برازیل اور سنگاپور پر 10 ، 10 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ کمبوڈیا پر 49 فیصد، جنوبی افریقا پر 30 فیصد، انڈونیشیا پر 32 فیصد، ویتنام پر 46 فیصد، تائیوان پر 32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد لگادیا گیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری مصنوعات پر 58 فیصد ٹیکس چارج کرتا ہے اس لئے اس پر ٹیرف 28 فیصد کررہے ہیں۔ انہوں نے غیرملکی ساختہ گاڑیوں پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے کا بھی اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پر جوابی ٹیرف کا فائدہ بھی امریکا کو ہی ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ آج ”اقتصادی آزادی کا دن“ ہے، جو رقم عائد کئے جانے والے ٹیرف سے حاصل ہوگی اسے مقامی ٹیکسوں میں کمی کرنے پر لگائیں گے، اس رقم کو قرضوں کی ادائیگی کے استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک شکایت کرتا ہو، کوئی ملک چاہتا ہو کہ ٹیرف ریٹ صفر کردیا جائے تو پھر اسے اپنی مصنوعات امریکا میں تیار کرنا ہوں گی کیونکہ یہاں کوئی ٹیرف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی صنعت کو ازر سر نو مرتب کریں گے جس کے نتیجے میں بالا?خر ایک مضبوط معیشت اور امریکی صارفین کے لئے کم قیمتیں ہوں گی۔
ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں اضافہ دیکھا گیا، ڈاو جونز 0.6 فیصد اضافہ ہوا، ایس اینڈ پی 0.7 فیصد اضافے پر بند ہوا جبکہ نصدق انڈیکس میں بھی 0.9 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد یورو کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔ یورپ کی اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ کا رحجان رہا۔ ٹوکیو کی اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔چین کی اسٹاک مارکیٹیں مستحکم رہیں جبکہ یورپ بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ کا سامنا رہا جس میں سب سے زیادہ کمی فرینکفرٹ یعنی جرمنی کی اسٹاک مارکیٹ میں ہوئی۔ بنگلہ دیش پر 37 فیصد ٹیرف لگایا گیا ہے۔

Trump Declares Tariff War: Calls It ‘Economic Freedom Day’, Urges Foreign Firms to Produce in USA

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button