پاکستانامیگریشن نیوز

سیکرٹری ہوم لینڈ سیکورٹی کرسٹی نوئم ، خود کونی آئی لینڈ پہنچ گئی

Homeland Security Secretary Kristi Noem Urged to Act After Illegal Immigrant Burns Passenger Alive Amid Sanctuary City Controversy

سیکرٹری ہوم لینڈ سیکورٹی نے بروکلین کے جس ٹرین سٹیشن پر خاتون کو آگ لگائی گئی تھی، وہاں کھڑے کر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ٹرین میں خاتون کو زندہ جلانے والے غیر قانونی امیگرنٹکو نیویارک سٹی ، امیگریشن کے حوالے کرے

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری کرسٹی نوئم جمعرات چھ مارچ کو خود نیویارک کے علاقے کونی آئی لینڈ بروکلین میں اس ٹرین سٹیشن پر پہنچ گئیں کہ جہاں چند ہفتے قبل ٹرین میں سوار ایک خاتون (Debrina Kawam) کو ایک مسافر کی جانب سے آگ لگا کر زندہ جلا دیا گیا تھا۔ آگ لگانے والے ملزم کو نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار کر لیا تھا ۔
سیکرٹری ہوم لینڈ سیکورٹی کرسی نوئم نے جس ٹرین سٹیشن پر خاتون کو آگ لگائی گئی تھی، وہاں کھڑے کر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ٹرین میں خاتون کو آگ لگا کر ہلا ک کرنے والے شخص ایک غیر قانونی امیگرنٹ تھا اور ہم نیویارک پولیس سٹی میں آئے ہیں کہ اس شخص کو امیگریشن ایند کسٹمز انفورسمنٹ کے حوالے کیا جائے تاکہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے اور ڈیپورٹ کیا جائے ۔
سیکرٹری نوئم نے نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل سے مطالبہ کیا کہ وہ نیویارک سٹی کے ”سنچری “ سٹیٹس کو ختم کریں ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ قابل قبول نہیں کہ نیویارک کے سیاستدان اپنے ہی شہریوں پر قاتل مسلط کررہے ہیں ۔

 

Homeland Security Secretary Kristi Noem Urged to Act After Illegal Immigrant Burns Passenger Alive Amid Sanctuary City Controversy

https://x.com/Sec_Noem/status/1897430663244247447

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button