پاکستان

نیویارک سٹی کونسل کی اسپیکر ایڈرین ایڈمز میئر کی دوڑ میں شامل

NYC Council Speaker Adrienne Adams Joins Mayoral Race, Could Become City's First Female Mayor

اگر ایڈرین ایڈمز کامیاب ہو جاتی ہیں، تو وہ نیویارک کی پہلی خاتون میئرہونے کے ساتھ ساتھ پہلی سٹی کونسل اسپیکربھی ہوں گی جوسپیکر سےمئیر کےعہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوں

نیویارک ( اردونیوز ) ڈیموکریٹ پارٹی میں مئیر نیویارک کے امیدواروں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ نیویارک سٹیٹ کے سابق گورنر اینڈریو کومو کےبعد اب نیویارک سٹی کونسل کی موجودہ سپیکر ایڈرین ایڈمز بھی مئیر کی دوڑ میںشامل ہوگئی ہیں ۔ ایڈرین ایڈمزنےکے اعلان کے مطابق وہ جون میں ہونے والے پرائمری انتخابات میں حصہ لیں گی ۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے پرائمری الیکشن میںچار ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے ۔
سے محض چار ماہ قبل میئر شپ کے لیے انتخابی میدان میں اتریں گی۔ سپیکر ایڈمز خود کو موجودہ میئر ایرک ایڈمز اور متوقع فرنٹ رنر، سابق گورنر اینڈریو کوومو کے متبادل کے طور پر پیش کر رہی ہیں۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق سپیکر ایڈمز جو کہ ایک اصول پسند اور اسکینڈل سے پاک امیدوار ہوں گی تاہم، انہیں نیویارک کے سیاسی حلقوں سے باہر زیادہ مقبولیت حاصل نہیں اور نہ ہی تیزی سے بڑی رقم جمع کرنے کی کوئی ثابت شدہ صلاحیت رکھتی ہیں، جو ان کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔
متعدد ڈیموکریٹک رہنماو¿ں، بشمول ریاستی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز، نے ایڈمز کو انتخاب لڑنے پر زور دیا۔ خاص طور پر سیاہ فام خواتین، مزدور رہنماو¿ں، اور سماجی کارکنوں کے ایک گروپ نے ان کی حمایت کی،
ایڈرین ایڈمزکا کہنا ہے کہ نیویارک کے لوگ یہاں رہنے کے متحمل نہیں، سٹی ہال بدانتظامی کا شکار ہے، اور ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے شہر کی خودمختاری کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم کھڑے ہوں۔ میں نے کبھی میئر کے لیے انتخاب لڑنے کا منصوبہ نہیں بنایا تھا، لیکن میں نیویارک سٹی کو نہیں چھوڑ سکتی۔ نیویارک سٹی کو ایسے رہنما کی ضرورت ہے جو عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دے، نہ کہ ذاتی اور سیاسی مفادات کو۔اگر ایڈرین ایڈمز کامیاب ہو جاتی ہیں، تو وہ نیویارک کی پہلی خاتون میئرہونے کے ساتھ ساتھ پہلی سٹی کونسل اسپیکربھی ہوں گی جوسپیکر سےمئیر کےعہدے تک پہنچنے میں کامیاب ہوں۔ ان کی انتخابی دوڑ میں شمولیت کی خبر سب سے پہلے پولیٹیکونے دی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق کونسل اسپیکر کے طور پر، ایڈرین ایڈمز، جو کہ ایک اعتدال پسند ڈیموکریٹ سمجھی جاتی ہیں، نیویارک سٹی کونسل کے حالیہ تاریخ کے سب سے نظریاتی طور پر متنوع ایوان کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا وہ میئر شپ کی دوڑ میں اپنی جگہ مضبوط کر پائیں گی یا نہیں۔

NYC Council Speaker Adrienne Adams Joins Mayoral Race, Could Become City’s First Female Mayor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button