پاکستان

شکرئیہ پاکستان ، ٹرمپ کا سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں اظہار تشکر

Thank You, Pakistan" – Trump Expresses Gratitude in State of the Union Address

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ “ایبے گیٹ “بم دھماکے کے ذمہ دار اعلیٰ سطحی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واشنگٹن (محسن ظہیر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ “ایبے گیٹ “بم دھماکے کے ذمہ دار اعلیٰ سطحی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، “یہ وہی حملہ تھا جس میں تین سال قبل 13 امریکی فوجی اور بے شمار دیگر افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ امریکی تاریخ کے سب سے شرمناک لمحات میں سے ایک تھا۔ لیکن آج میں فخر کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ اس ہولناک حملے کے ذمہ دار دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور وہ اب امریکہ کے قانون کے تحت سخت سزا کا سامنا کرے گا۔”
صدر ٹرمپ نے خاص طور پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، “میں پاکستان کی حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس دہشت گرد کو گرفتار کرنے میں مدد کی۔ آج کا دن ان 13 خاندانوں کے لیے ایک تاریخی دن ہے، جن کے بچوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا۔ میں ان خاندانوں کو ذاتی طور پر جانتا ہوں اور ان سے بات کی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایبے گیٹ بم دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی بدانتظامی سے عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ صدر ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران ہونے والے امن معاہدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا، “ہم نے اپنے پہلے دور حکومت میں تاریخ کے سب سے بڑے اور مو¿ثر امن معاہدوں میں سے ایک، ابراہام معاہدہ حاصل کیا۔”

Thank You, Pakistan” – Trump Expresses Gratitude in State of the Union Address

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button