بین الاقوامیپاکستان

نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو مئیر کی دوڑ میں شامل ہونے کےلئے تیار

اینڈریو کومو کوجون میں ڈیموکریٹ پرائمری الیکشن میں اپنے حریف امیدواروں کا سامنا کرنا ہوگا

نیویارک (اردو نیوز) نیویارک سٹی کے سابق گورنر اینڈریو کومو نیویارک سٹی کے مئیر کے الیکشن کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ وہ ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں جون میں ہونے والے ڈیموکریٹ پرائمری الیکشن میں اپنے حریف امیدواروں کا سامنا کرنا ہوگا، جن میں موجودہ مئیر ایرک ایڈمز بھی شامل ہیں۔ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ ریچی ٹورس نے اینڈریو کومو کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ کومو کے پاس وہ قائدانہ صلاحیتیں ہیں جو شہر کو اس وقت درکار ہیں۔ ٹورس کے مطابق، “اینڈریو کومو کے پاس حکمرانی کرنے کی صلاحیت ہے اور وہ امریکی سیاست کے انتہاپسندوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت رکھتے ہیں، چاہے وہ دائیں بازو ہوں یا بائیں بازو۔”
ٹورس نے مئیر کی دوڑ میں شامل ہونے والے ڈیموکریٹ سوشلسٹ امیدوار زہران ممدانی کو ایک “انتہاپسند بائیں بازو کا” رہنما قرار دیا اور کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ کومو اس نوعیت کے امیدواروں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہتر ثابت ہوں گے۔یہ حمایت اس وقت سامنے آئی ہے جب موجودہ مئیر ایرک ایڈمز کی دوبارہ منتخب ہونے کی امیدیں دھندلا چکی ہیں۔ ایڈمز پر الزام ہے کہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عدلیہ کے ساتھ مفاہمت کی کوشش کی تھی تاکہ ان پر لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات ختم کروا سکے۔
ٹورس نے مزید کہا کہ ایڈمز کو ان کے الزامات کے تحت دباو¿ کا سامنا ہے اور وہ اس طرح کے دباو¿ میں رہنے کے بجائے ایک آزاد رہنما کے طور پر شہر کی قیادت کرنے کی ضرورت ہے۔
اس وقت نیویارک سٹی میں بحران کی صورتحال ہے، جس کا واضح اظہار اس بات سے ہوتا ہے کہ ایڈمز کے انتظامیہ کے چار اہم نائب مئیر استعفیٰ دے چکے ہیں۔ ٹورس نے کہا کہ “نیویارک سٹی کو اس وقت وہ مضبوط اور مستقل قیادت چاہیے جو اینڈریو کومو فراہم کر سکتے ہیں۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button