امریکہ میں موجود مخصوص غیر قانونی امیگرنٹس اور غیر ملکیوں کوامیگریشن کیساتھ رجسٹریشن کروانے کا حکم
Trump Administration Mandates Alien Registration for Undocumented Immigrants, DHS Announcesew York City Council Speaker Calls for Mayor Eric Adams to Resign

امریکہ بھر میں موجود ایسے غیر قانونی امیگرنٹس کہ جن کی عمر 14سال یا زائد ہے ، کو 25فروری سے یو ایس امیگریشن کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کروانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے
غیر قانونی امیگرنٹس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ یو ایس امیگریشن کے ساتھ اپنا آن لائن اکاو¿نٹ بنائیں اور اپنی تمام تر معلومات بشمول ایڈریس ، رابطہ نمبر اور فنگر پرنٹ فراہم کریں
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز ( یو ایس سی آئی ایس ) کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر کی روشنی میں امریکہ بھر میں موجود ایسے غیر قانونی امیگرنٹس کہ جن کی عمر 14سال یا زائد ہے ، کو 25فروری سے یو ایس امیگریشن کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کروانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔یہ حکم دیا گیا کہ اگر غیر ملکی اس ذمہ داری کو پورا نہیں کریں گے تو ان پر سول اور فوجداری کارروائی کی جائے گی۔ امریکہ میں موجود غیر قانونی امیگرنٹس جن کو بالعموم ایسے تارکین وطن بھی کہا جاتا ہے کہ جن کے پاس امریکہ میں کوئی لیگل سٹیٹس نہیں ، کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ یو ایس امیگریشن کے ساتھ اپنا آن لائن اکاو¿نٹ بنائیں اور اپنی تمام تر معلومات بشمول ایڈریس ، رابطہ نمبر اور فنگر پرنٹ فراہم کریں ۔ امیگریشن حکام کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس حکمانے پر عمل نہ کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو جرمانہ کیا جائے گا اور انہیں سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد امیگرنٹس موجود ہیں ۔امیگرنٹ کمیونٹیز میں ، اس نئے حکمنامے کے بعد ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ ان کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اگر وہ خود کو رجسٹرڈ کرواتے ہیں تو امیگریشن حکام کے پاس ان کا مکمل ”ڈیٹا “ میسر ہوجائیگا اور اگر رجسٹریشن نہیں کرواتے تو گرفتار ، جرمانہ اور سزا جیسے اقدامات کی زد میں آسکتے ہیں ۔
کون غیر ملکی رجسٹریشن کے لئے اہل ہے؟
وہ تمام غیر ملکی جو 14 سال یا اس سے زائد عمر کے ہیں اور جنہوں نے یو ایس ویزا درخواست کے دوران فنگر پرنٹس نہیں دیے یا رجسٹر نہیں ہوئے، والدین یا سرپرست جو 14 سال سے کم عمر بچوں کی طرف سے رجسٹریشن کی درخواست دیں گے، جو غیر ملکی 14 سال کی عمر کو پہنچتے ہیں، انہیں اپنی رجسٹریشن کو دوبارہ مکمل کرنا اور فنگر پرنٹس دینا ہوں گے۔
کون غیر ملکی رجسٹریشن کے لئے اہل نہیں ہے؟
وہ غیر ملکی جو یو ایس میں بغیر کسی قانونی انسپیکشن یا پارول کے موجود ہیں، کینیڈا کے وہ وزیٹر جو زمینی راستوں سے امریکہ آئے اور جنہیں رجسٹریشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا، وہ غیر ملکی جو USCIS سے ایسی درخواستیں کرتے ہیں جو رجسٹریشن کی ضروریات پوری نہیں کرتی ہیں، جیسے ڈیفرڈ ایکشن یا عارضی تحفظ کی درخواستیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جس میں ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کویہ ہدایت دی گئی کہ غیر ملکیوں کو “امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ” کے تحت حکومت کے ساتھ رجسٹر ہونے کی ذمہ داری پر عملدرآمد کرایا جائے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکہ بھر میں موجود غیر قانونی تارکین وطن بالخصوص جو سنگین جرائم میں ملوث ہیں، کے خلاف کریک ڈاو¿ن شروع ہے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
Trump Administration Mandates Alien Registration for Undocumented Immigrants, DHS Announcesew York City Council Speaker Calls for Mayor Eric Adams to Resign