اوورسیز پاکستانیز

پاکستانی امریکن کمیونٹی خواتین کے زیر اہتمام نیویارک میں حجاب ڈے کی پر وقار تقریب

New York's Hijab Day Celebration by New Life Minority Human Rights Council

 پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خواتین کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم ”نیو لائف مینارٹی ہومین رائٹس کونسل “ کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی یم فروری کو ”حجاب ڈے “ منایا گیا
سالانہحجاب ڈے منانے کا مقصد ایک اہم مسلم روایت کے بارے میں آگاہی پید اکرنا ہے، حجاب محض کوئی مذہبی تقاضہ نہیں بلکہ حجاب ایک خاتون کے تقدس اور احترام کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرتا ہے
بطور کونسل وومین مسلم سمیت تمام خواتین کے تحفظ کے لئے اپنا ہر ممکن کردرا ادا کیا ہے اور یقین دلاتی ہیں کہ آئندہ بھی خواتین کے لئے سٹی کونسل کی سطح پر اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گی ، کونسل وومین فرح لوئیس
تنظیم کی چئیر پرسن راحیلہ اسلم اور ڈاکٹر سلمیٰ کوثر سمیت خواتین ساتھیوں کے زیر اہتمام تقریب میں کونسل وومین فرح لوئیس اور ”برجز “ تنظیم کے مارک مائیر ایپل نے خصوصی شرکت کی
تقریب میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم خواتین کی شرکت کی ۔،تمام خواتین نے حجاب پہنا ہوا تھا جو انہیں نیو لائف مینارٹی ہومین رائٹس کونسل کی جانب سے حجاب ڈے پر بطور تحفہ پیش کیا گیا

 

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خواتین کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم ”نیو لائف مینارٹی ہومین رائٹس کونسل “ کے زیر اہتمام حسب روایت اس سال بھی یم فروری کو ”حجاب ڈے “ منایا گیا ۔ تنظیم کی چئیر پرسن راحیلہ اسلم اور ڈاکٹر سلمیٰ کوثر سمیت خواتین ساتھیوں کے زیر اہتمام تقریب میں کونسل وومین فرح لوئیس اور ”برجز “ تنظیم کے مارک مائیر ایپل نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں شریک تمام خواتین نے حجاب پہنا ہوا تھا جو انہیں نیو لائف مینارٹی ہومین رائٹس کونسل کی جانب سے حجاب ڈے پر بطور تحفہ پیش کیا گیا ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ زبیدہ باجی تلاوت کی سعادت حاصل کی ۔
راحیلہ اسلم نے کونسل وومین فرح لوئیس سمیت حجاب ڈے میں شریک خواتین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم اس سال مسلسل دوسری بار حجاب ڈے منا رہی ہے اور اس دن کے منانے کا مقصد ایک اہم مسلم روایت کے بارے میں آگاہی پید اکرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حجاب محض کوئی مذہبی تقاضہ نہیں بلکہ حجاب ایک خاتون کے تقدس اور احترام کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرتا ہے ۔
ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کا کہنا تھا کہ ہم سب کو محض حجاب ڈے منانا ہی نہیں چاہئیے بلکہ یہ عہد بھی کرنا چاہئیے کہ ہم حجاب کی روایت کو اپنا ئیں گے اور فروغ دیں گے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے شرکاءکو دل کو صحت مند رکھنے اور عارضہ قلب سے بچنے کے حوالے سے اہم طبی مشورے بھی دئیے اور کہا کہ کسی بھی کمیونٹی اور خاندان کی ترقی میں خواتین کا کلیدی کردار ہوتا ہے اور اس کردار کو یقینی بنانے کے لئے خواتین کو ہر طرح سے صحت مند رہنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند دل ، اچھی صحت کاضامن ہے ۔
کونسل وومین فرح لوئیس نے خطاب کے دوران ڈاکٹر سلمیٰ کوثر اور راحیلہ اسلم سمیت نیو لائف مینارٹی ہومین رائٹس کونسل کی خدمات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حجاب خواتین کے تقدس اور احترام کی ایک علامت بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بطور کونسل وومین انہوں نے مسلم سمیت تمام خواتین کے تحفظ کے لئے اپنا ہر ممکن کردرا ادا کیا ہے اور یقین دلاتی ہیں کہ آئندہ بھی خواتین کے حقوق اور تحفظ کے لئے سٹی کونسل کی سطح پر اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گی ۔
”برجز“ تنظیم کے سربراہ مارک مائیر ایپل نے کہا کہ حجاب ، مسلم کمیونٹی کی ایک اور اچھی روایت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مسلم سمیت تمام کمیونٹیز کی خواتین کے احترام اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنا انفراد ی اور اجتماعی کردار ادا کرنا چاہئیے ۔
تقریب سے خطاب کے دوران ناہید بھٹی ، زبیدہ باجی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ قرآن مجید میں حجاب اور پردے کا ذکر ہے ۔ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات اور احکامات میں حجاب اور پردے کی پابندی کی بات کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کے احکامات کا بنیادی مقصد عور ت کے تقدس اور احترام کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نہ صرف خود بلکہ اپنے بچوں کو بھی حجاب کا پابند بنانا چاہئیے ۔
تقریب میں شریک خواتین کو نیو لائف مینارٹی ہومین رائٹس کونسل کی جانب سے حجاب پیش کئے گئے اور تقریب میں شرکت پر ان کا شکرئیہ ادا کیا گیا۔
دریں اثناءڈاکٹر سلمیٰ کوثر کی جانب سے نیو لائف مینارٹی ہومین رائٹس کونسل کے آفس کے ساتھ 1117کونی آئی لینڈ ایونیو، بروکلین پر واقع قائم بلڈنگ میں ”ایٹرنل کئیر سروسز “ کا شاندار افتتاح کر دیا گیا ۔یہ ایک لائسنس ہوم کئیر ایجنسی ہے جہاں پر لائسنس ہوم کئیر کے لئے خواتین کو ضروری تعلیم و تربیت کے بعد سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے ۔ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد تربیت یافتہ خواتین ، لائسنس یافتہ ہوم کئیر کے طور پر روز گار حاصل کر سکیں گی اور اپنا اچھا اور با عزت روز گار کما سکیں گی ۔ ڈاکٹر سلمیٰ کوثر نے کہا کہ وہ کمیونٹی کی خواتین کی مدد اور رہنما ئی کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گی۔

New York’s Hijab Day Celebration by New Life Minority Human Rights Council

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button