نیویارک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صلاح الدین کی 12ویں برسی
12th Death Anniversary of Renowned New York Political and Social Figure Chaudhry Salah ud Din
دوست احباب کے زیر اہتمام چوہدری صلاح الدین مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لئے دعا
نیویارک ( اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے سابق صدر چوہدری صلاح الدین مرحوم کی 12ویں برسی کے موقع پر مرحوم کی روح کے ایصا ل ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔ سید انور شاہ واسطی کے زیر اہتمام فاتحہ خوانی میں رانا سعید، ملک جمیل ، چوہدری شمس، عمران اگرہ ، محمد اشتیاق ، ملک خرم اور محسن ظہیر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کے ساتھ ساتھ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔فاتحہ خوانی میں شریک دوست احباب کی جانب سے چوہدری صلاح الدین مرحوم کی خدمات کو یاد کیا گیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔
واضح رہے کہ بارہ سال قبل چوہدری صلاح الدین، نیویارک میں ایک میڈیکل ٹیسٹ کے دوران انتقا ل کر گئے تھے ۔ انہیں ان کے آبائی شہر سیالکوٹ میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔مرحوم کا شمار بروکلین ( نیویارک) کی پاکستانی کمیونٹی کی متحرک سماجی و سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا ۔
12th Death Anniversary of Renowned New York Political and Social Figure Chaudhry Salah ud Din
Friends and well-wishers hold a prayer gathering for the late Chaudhry Salah ud Din, offering Fateha for his soul and supplications for his elevated ranks