کون بنے گا نگران وزیر اعظم؟
مئی کے تیسرے ہفتے میں نگران وزیر اعظم کا اعلان ہو جائیگا،حکومت نے آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے تفصیلی صلا ح و مشورے کے تقاضے مکمل کرلئے ہیں
ایسا نام سامنے آئیگا کہ جس پر نہ صرف حکومت اور اپوزیشن بلکہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے بھی متفق ہونے کا امکان ہے ،ترجمان مسلم لیگ (ن) و وفاقی وزیر مشاہد اللہ کا روحیل ڈار کے استقبالیہ سے خطاب
پاکستان کی برسر اقتدارجماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) تمام تر نشی و فراز کے باوجود اپنی حکومت کی پانچ سالہ معیاد اس ماہ کے آخر میں پورے کر لے گی جس کے بعد قومی اسمبلی تحلیل اور حکومت ختم ہو جائےگی
نیویارک (محسن ظہیر سے ) پاکستان کی برسر اقتدار جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) تمام تر ہچکولوں کے باوجود اپنی حکومت کے پانچ سال اس ماہ کے آخر تک مکمل کے بعد اقتدار سے الگ ہو جائے گی یو ں پاکستان کی پارلیمانی و سیاسی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہوگا کہ قومی اسمبلی نے اپنی معیاد مکمل کی اور ملک میں جنرل الیکشن منعقد کروائے جائیں گے ۔جہاں یہ بات اب واضح ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی حکومتی معیاد پورے کرے گی وہاں یہ سوال بھی پیدا ہو رہا ہے کہ پاکستان کا نگران وزیر اعظم کون ہوگا ؟جس کی نگرانی میں ملک میں نگران حکومت قائم ہو گی جو کہ دو ماہ کے اندر ملک میں عام انتخابات منعقد کروائے گی ؟
اس سوال کا جواب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان و وفاقی وزیر برائے ماحولیات سینیٹر مشاہد اللہ نے یہاں مسلم لیگ (ن) امریکہ کے صدر روحیل ڈار کے استقبالیہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سولہ یا سترہ مئی تک نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا ۔حکومت اس ماہ کے آخر تک اپنی معیاد پوری کرنے کے بعد ختم ہو جائے گی ۔حکومت کی معیاد مکمل ہونے کے بعد نگران وزیر اعظم کی قیادت میں ملک میں نگران حکومت قائم ہو گی جو کہ دو ماہ کے اندر عام انتخابات کروائے گی ۔
سینیٹر مشاہد اللہ کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیر اعظم کی تقرری اور نامزدگی کے حوالے سے صلاح و مشورے مکمل کئے جا چکے ہیں ۔