پاکستان

پی ٹی آئی نیویارک کے زیر اہتمام شہداءاسلام آباد کی غائبانہ نماز جنازہ ، قاسم سوری کی خصوصی شرکت

سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور پارٹی رہنما عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا

نیویارک میں سانحہ اسلام آبادمیں شہید ہونے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ، سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور پارٹی رہنما عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا
امجد نواز اور ساتھیوں کے زیر اہتمام غائبانہ نماز جنازہ ہمیں قاسم سوری ، PTIسیالکوٹ کے تحصیل ناظم سعید بھلی سمیت پارٹی کے سینئر ساتھی اور ارکان کی شرکت، مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی
اسلام آباد احتجاج سے پہلے اور بعد میں لاپتہ کر دئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کا یہ نظام زیادہ دیر نہیں چلے گا، ظلم اور طاقت کے بل بوتے پر عمران خان کو اور نہ ہی ان کے کارکنوں کو جھکایا جا سکتا ہے

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نیویارک کے زیر اہتمام نیویارک میں سانحہ اسلام آباد اور اس سانحہ کے دوران شہید ہونے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ، سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور سانحہ اسلام آباد کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پارٹی رہنما عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ۔ پی ٹی آئی نیویارک کے صدر امجد نواز اور ساتھیوں کے زیر اہتمام غائبانہ نماز جنازہ ہیکس ویل ، لانگ آئی لینڈ میں ادا کی گئی جس میں قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری ، پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کے تحصیل ناظم چوہدری سعید احمد بھلی سمیت پارٹی کے سینئر ساتھی اور ارکان نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی ۔

Qasim Suri addresses PTI New York
Qasim Suri addresses PTI New York

غائبانہ نماز جنازہ کے بعد سوگوار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امجد نواز نے شدید الفاظ میں اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 27نومبر کو اسلام آباد میں ظلم کا بازار گرم کیاگیا لیکن ہم نیویارک سے ظالموں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ظلم کا دور ایک دن ختم ہو جائیگا جس کے بعد ہر ظالم کو حساب دینا ہوگا۔
قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ظلم کرنے والے سن لیں ، انہیں اپنے ایک ایک ظلم کا حسا ب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو شہید کیا گیا، ہزاروں کارکان ، اسلام آباد احتجاج سے پہلے اور بعد میں لاپتہ کر دئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کا یہ نظام زیادہ دیر نہیں چلے گا، ظلم اور طاقت کے بل بوتے پر عمران خان کو اور نہ ہی ان کے کارکنوں کو جھکایا جا سکتا ہے ۔ قاسم سوری نے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والی اوورسیز کمیونٹی اور پارٹی ساتھی ، سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
سعید احمد بھلی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 27نومبر کو جو سیاہ باب رقم کیا گیا، اسے قوم اور پی ٹی آئی کے ساتھی کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نہتے عوام پر ظلم ڈھانے والوں اور گولی چلانے والوں کو اپنے ایک ایک عمل کا حساب دینا ہوگا۔
اجتماع کے شرکاءبالخصوص خواتین کی جانب سے عمران خان ، پی ٹی آئی کے حق میں اور 27نومبر کے واقعے کے خلاف پلے کارڈز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے ۔ شرکاءکی جانب سے عمران خان سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ اس وقت تک سراپائے احتجاج رہیں گے کہ جب تک عمران خان کو رہا نہیں کر دیا جاتا۔
آخر میں خصوصی دعا کی گئی اور امجد نواز اور ساتھیوں کی جانب سے شرکاءکا غائبانہ نماز جنازہ اور احتجاج میں شرکت پر شکرئیہ ادا کیاگیا۔

Related Articles

Back to top button