پاکستانی امریکن اٹارنی عدیل منگی کی امریکی فیڈرل جج تقرری کی کوشش ناکام
Pakistani American Attorney Adeel Mangi's Bid for U.S. Federal Judgeship Fails
اٹارنی عدیل منگی جن کی فیڈرل اپیل کورٹ جج کے لئے نامزدگی ، یو ایس سینیٹر کوری بوکر ( ڈیموکریٹ، نیوجرسی ) کی سفارش پر صدر بائیڈن کی جانب سے کی گئی تھی ، کی تقرری ناکام ہو گئی
نیوجرسی ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن اٹارنی عدیل منگی کی ”یو ایس کورٹ آف اپیل “ تھرڈ ڈسٹرکٹ کے جج کے طور پر تقرری کی کوشش ناکام ہو گئی ہے ۔اٹارنی عدیل منگی جن کی فیڈرل اپیل کورٹ جج کے لئے نامزدگی ، یو ایس سینیٹر کوری بوکر ( ڈیموکریٹ، نیوجرسی ) کی سفارش پر صدر بائیڈن کی جانب سے کی گئی تھی ، کی تقرری ناکام ہو گئی ۔ اس نامزدگی کی توثیق پر دونوں پارٹیاں رضا مند نہیں ہو سکیں ۔ اٹارنی عدیل منگی کی نامزدگی کی اگر توثیق ہو جاتی تو وہ کورٹ آف اپیل (تھرڈ ڈسٹرکٹ ) کے لئے پہلے مسلم امریکن فیڈرل جج ہوتے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدیل منگی کی نامنزدگی کی توثیق کے مرحلے کے دوران ان سے مختلف اہم امور پر سخت سوالات پوچھے گئے ۔
یو ایس سینیٹر کوری بوکر، جنہوں نے عدیل منگی کی تقرری کے لیے سفارش کی تھی، نے انہیں ایک قابل اور مساوات کے حامی وکیل قرار دیا۔ سینیٹر بوکر کا کہنا ہے کہ جب تک وہ نامزد ہیں، میں ان کی تصدیق کے لیے لڑتے رہیں گے۔
Pakistani American Attorney Adeel Mangi’s Bid for U.S. Federal Judgeship Fails