بین الاقوامیکالم و مضامین

نیویارک میں حسن سلیمان میمورئیل ہسپتال کراچی کےلئے فنڈ ریزنگ

Fundraising Event in New York for Hasan Suleman Memorial Hospital Karachi

پاکستانی امریکن امراض قلب ڈاکٹر سلیمان جاوید کی جانب سے غریب و مستحق پاکستانیوں کے فری علاج کے منصوبے کے لئے چار لاکھ سے زائد کی فنڈ ریزنگ

نیویارک ( اردونیوز ) لیاری ، کراچی کے پسماندہ علاقے میں مستحق اور غریب پاکستانیوں کو علاج و معالجے کی جدید اور بالکل مفت سہولیات فراہم کرنے والے ”حسن سلیمان میمورئیل ہسپتال “ کراچی کے پراجیکٹ کے لئے نیویارک میں دوسرے سالانہ فنڈ ریزنگ ڈنگ کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی امریکن امراض قلب ڈاکٹر سلیمان جاوید جو کہ اپنے صاحبزادے حسن سلیمان مرحوم کی یاد میں خدمت خلق کے اس عظیم منصوبے کے لئے کام کررہے ہیں، کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ ڈنر میں پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کے علاوہ کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان کے علاوہ یو ایس کانگریس مین ٹام شوازی نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب میں نظامت کے فرائض فائق صدیقی نے ادا کئے ۔
ڈاکٹر سلیمان جاوید نے ”حسن سلیمان میمورئیل ہسپتال “ پراجیکٹ کی تفصیلات سے شرکاءکو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتا ل کے منصوبے پر مسلسل کام ہو رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ یہ پراجیکٹ بروقت مکمل ہو اور کراچی میں کراچی ہی نہیں بلکہ پاکستان بھر سے علاج کے لئے آنے والے غریب و مستحق پاکستانیوں کو جدید علاج و معالجے کی ہر ممکن سہولیات مکمل طور پر فری فراہم کرے ۔ انہوں نے ہسپتال کے منصوبے کے لئے عطیات دینے والے اوورسیز پاکستانیوں کا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سب کو اجر عظیم عطاءفرمائیں ۔
فنڈ ریزنگ ڈنر سے معروف اسلامک سکالر مفتی فرحان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے دئیے ہوئے میں سے اللہ کی راہ میں اور اللہ کے بندوں کی خدمت کی راہ میں خرچ کریں ۔ بے شک یہ بار گاہ الٰہی میں احسن اور مقبول اقدام ہیں جن کا اجر اللہ کریم عطاءفرماتے ہیں۔
یو ایس کانگریس مین ٹام شوازی نے ہسپتا ل کے منصوبے کے لئے ایک ہزار ڈالرز کا عطیہ دیا اور ڈاکٹر جاوید سلیمان اور ان کی ٹیم کی خدمات خلق کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب سے ڈاکٹر رضوان نعیم اور ڈاکٹر عارف ابراہیم سمیت دیگر کمیونٹی قائدین نے بھی خطاب کئے اور شرکاءاور کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ ”حسن سلیمان میمورئیل ہسپتال “ کے لئے دل کھول کر مدد مدد کریں ۔بتایاگیا ہے کہ اس فنڈ ریزنگ ڈنر میں ”حسن سلیمان میمورئیل ہسپتال “ کے لئے چار لاکاھ ڈالرز سے زائد ی فنڈ ریزنگ ہوئی۔ تقریب میں ساغر برادرز کے زیر اہتمام مہمانوں کی تفریح طبع کے لئے قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

Fundraising Event in New York for Hasan Suleman Memorial Hospital Karachi

Related Articles

Back to top button