اوورسیز پاکستانیزخبریں

نیویارک میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پارٹی کا یوم تاسیس اورسندھی کلچرل ڈے

Sindhi Culture Shines at PPP Foundation Day Event in New York City

پی پی پی یوا یس اے اور نیویارک سٹیٹ کے زیر اہتمام جلسے کے شرکاءکا پارٹی چئیرمین بلاول بھٹواور آصف زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار، خلق خدا کے راج اور بلاول کی وزارت عظمیٰ کا دور آنیوالا ہے
یوم تاسیس کو یوم تجدید عہد کے طور پر منارہے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کو جمہوری طور پر مضبوط سے مضبوط بنانے میں اپنا ہر ممکن کردار اداکریں گے۔ مقررین
سندھی کلچرل ڈے کے سلسلے میں سہیل ٹیپو اور رخسانہ سہیل کی جانب سے پارٹی قائدین اور ساتھیوں میں سندھی اجرک تقسیم کی گئیں اور پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس اور سندھی کلچرل ڈے کے کیک بھی کاٹے گئے

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی نیویارک اور یو ایس اے کے زیر اہتمام نیویارک میں پارٹی کا یوم تاسیس اور سندھی کلچرل ڈے منایا گیا۔پی پی پی یو ایس اے کے صدر خالد اعوان، چوہدری جمشید گجر اور نیویارک سٹیٹ کے صدر ظفر چٹھہ کے زیر اہتمام یوم تاسیس کے جلسے میں پارٹی عہدیداران اور ارکان نے شرکت کی۔شرکاءنے پارٹی چئیرمین بلاول بھٹواور آصف زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خلق خدا کے راج اور بلاول کی وزارت عظمیٰ کا دور آنیوالا ہے ۔اس موقع پر سندھی کلچرل ڈے کے سلسلے میں سہیل ٹیپو اور رخسانہ سہیل کی جانب سے پارٹی قائدین اور ساتھیوں میں سندھی اجرک تقسیم کی گئیں اور پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس اور سندھی کلچرل ڈے کے کیک بھی کاٹے گئے۔ تقریب گاہ جئے بھٹو کے نعروں سے گونجتی رہی ۔
پی پی پی یو ایس اے کے جلسے میں پی پی پی یو ایس اے اور نیویارک سٹیٹ کے عہدیداران چوہدری جمشید گجر، ظفر چٹھہ، راجہ اسد پرویز،لیاقت ملک، ڈاکٹر عظمیٰ گل ،رخسانہ سہیل، سہیل ٹیپو،صوفی مشتاق احمد کمبوہ، قیصر بھٹہ، جیمز سپرئین،خالد فیض قریشی ، لیاقت ملک ، محب اعظم، افضل پہلوان، یاسر زمان، سمیت کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔تقریب میںکشمیر ی امریکن مقامی قائدین محمدمشتاق احمد، صغیر خان، تاج خان اور کمیونٹی کی مقامی اہم شخصیات آغا صالح ، ارشاد تھیم،بابر قریشی ، چوہدری اعجاز سمیت دیگر ارکان نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کرکے کیا گیا ۔نظامت کے فرائض راجہ اسد پرویز نے ادا کئے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی یو ایس اے کے قائدین کا کہنا تھا کہ پانچ سے زائد دہائیوں سے مسلسل سیاسی جدوجہد کرنے والی جماعت اور بھٹو خاندان کے ملک و قوم کے لئے جو قربانیوں دی ہیں، اس کی مثال نہیں ملتی ۔
مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ میں بسنے والے پی پی پی یو ایس اے کے عہدیداران اور ارکان ، یوم تاسیس کو یوم تجدید عہد کے طور پر منارہے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ چئیرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کو جمہوری طور پر مضبوط سے مضبوط بنانے میں اپنا ہر ممکن کردار اداکریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم آئندہ وزیر اعظم ہیں اور ان کی قیادت میں ملک ایک بار پھر داخلی و خراجی بحرانوں سے نکل کر ترقی کی منازل طے کرے گا۔
یوم تاسیس کی تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری و سیاسی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ قائد اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 57سال پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھ کر غریب عوام کو آواز دی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ غریب عوام اور پسے ہوئے طبقے کے حقوق کی جدوجہد اور لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے ۔۔آخر میں محترمہ بے نظیر بھٹو ، ذوالفقار علی بھٹو سمیت پارٹی کے مرحومین کے لئے دعا کی گئی اور پارٹی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

 

Sindhi Culture Shines at PPP Foundation Day Event in New York City

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button