پاکستانامیگریشن نیوز

امریکی امیگریشن نے مالی سال 2025 کےلئے ”ایچ ون بی“ ویزا درخواستوں کی حد پوری کر لی

US Immigration Reaches H-1B Visa Cap for Fiscal Year 2025

مالی سال 2025 کے لیے مقرر کردہ ”ایچ ون بی “ ویزوں کی 65,000 کے عمومی کوٹے اور 20,000 ماسٹرز ڈگری رکھنے والے درخواست گزاروں کے لیے مخصوص ویزا درخواستوں کا ہدف پورا کر لیا گیا
یو ایس امیگریشن جلد ہی تمام غیر منتخب درخواست گزاروں کو ان کے آن لائن اکاؤنٹس کے ذریعے نوٹس بھیجے گا جن درخواستوں کو منتخب نہیں کیا گیا۔اس نوٹس کا مطلب یہ ہوگا کہ ان درخواست گزاروں کو H-1B کیپ کے تحت پٹیشن فائل کرنے کا اہل نہیں سمجھا گیا

نیویارک ( محسن ظہیر سے )یو ایس امیگریشن اینڈ سٹیزن شپ سروسز (یو ایس سی آئی ایس ۔USCIS) نے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2025 کے لیے کانگریس کی طرف سے مقرر کردہ ”ایچ ون بی “ ویزوں کی 65,000 کے عمومی کوٹے اور 20,000 ماسٹرز ڈگری رکھنے والے درخواست گزاروں کے لیے مخصوص ویزا درخواستوں کا ہدف پورا کر لیا گیا ہے۔یو ایس امیگریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یو ایس امیگریشن جلد ہی تمام غیر منتخب درخواست گزاروں کو ان کے آن لائن اکاؤنٹس کے ذریعے نوٹس بھیجے گا۔ جن درخواستوں کو منتخب نہیں کیا گیا۔اس نوٹس کا مطلب یہ ہوگا کہ ان درخواست گزاروں کو ”ایچ ون بی “ (H1B)کیپ کے تحت پٹیشن فائل کرنے کا اہل نہیں سمجھا گیا۔
یو ایس سی آئی ایس ( یو ایس امیگریشن ) کے مطابق ”کیپ “ (حد)سے مستثنیٰ درخواستوں کا عمل جاری رہے گا۔
یو ایس امیگریشن کیپ سے مستثنیٰ درخواستوں کو قبول اور پراسیس کرتا رہے گا۔ ان درخواستوں میں شامل ہیں:
۔ وہ موجودہ ”ایچ ون بی “ورکرز جنہیں پہلے ہی کیپ کے تحت شمار کیا جا چکا ہے اور جن کے پاس اب بھی کیپ نمبر موجود ہے۔ موجودہ ”ایچ ون بی “ورکرز کے قیام کی مدت میں توسیع،موجودہ”ایچ ون بی “ ورکرز کے لیے ملازمت کی شرائط میں تبدیلی، موجودہ”ایچ ون بی “ ورکرز کو نوکری کی تبدیلی کی اجازت، موجودہ ”ایچ ون بی “ورکرز کو اضافی پوزیشنز پر بیک وقت کام کرنے کی اجازت۔
یو ایس امیگریشن کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اعلان ان درخواست گزاروں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے جو مالی سال 2025 کے لیے ”ایچ ون بی “ویزا کے تحت امریکہ میں کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ یو ایس سی آئی ایس (USCIS)کا عمل غیر منتخب درخواست گزاروں کو آگاہ کرنے کے بعد مکمل ہوگا۔مزید معلومات کے لیے، درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے آن لائن اکاؤنٹس کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں۔

US Immigration Reaches H-1B Visa Cap for Fiscal Year 2025

Related Articles

Back to top button