اوورسیز پاکستانیز

نیویارک کے سینئر صحافی ایم آر فرخ کو صدمہ،لاہور میں والدہ کا انتقال

New York Senior Journalist M.R. Farukh Grieves as Mother Passes Away in Lahore

نیویارک ( اردونیوز ) ویکلی آواز نیویارک کے ایڈیٹر و پبلشر اور پاکستانی امریکن سینئر صحافی ایم آر فرخ کی والدہ لاہور ، پاکستان میں انتقال کر گئی ہیں۔ مرحومہ کچھ عرصہ سے بالخصوص جواں سال بیٹے اشہد کی وفات کے بعد شدید علیل تھیں۔ بدھ، 27نومبر کو ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں شیخ زید ہسپتال لاہور داخل کروایا گیا جہاں دو روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔
ایم آر فرخ جو کہ نیویارک میں موجود ہیں ، کو یہاں اپنی والدہ ماجدہ کے انتقال کی افسوسناک اطلاع موصول ہوئی ۔ پاکستانی امریکن صحافتی برادری، پاکستانی امریکن کمیونٹی اور دوست احباب کی جانب سے ایم آر فرخ سے ان کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں اور ایم آر فرخ سمیت مرحومہ کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
ایم آر فرخ نے دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے اور انہوں نے سب سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی والدہ مرحومہ کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں ۔

New York Senior Journalist M.R. Farukh Grieves as Mother Passes Away in Lahore

Related Articles

Back to top button