پاکستان

کنگ میکر :جہانگیر ترین کا جہاز

حکومت سازی میں نمبر گیم پورے کرنے کے لئے اگر کسی کو کریڈ ٹ دیا جائے تو کوئی فرد نہیں بلکہ جہانگیر ترین کا جہاز ہے جس کی اڑانوں نے حکومت سازی کو پر لگائے

جو جہانگیر ترین کے جہاز پر آن بورڈ ہو کر بنی گالا پہنچا وہ تحریک انصاف کی حکومتی کشتی میں بھی سوار ہو گیا ، اپوزیشن سمیت سیاسی حلقوں کی جانب سے کنگ میکر تنقید کا شکار
تین سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والے ترین طیارے نے بنی گالا سے وزیر اعظم ہاو¿س اور وزیر اعلیٰ پنجاب ہاو¿س کا سفر یقینی بنانے میں کردار ادا کیا

نیویارک (اردو نیوز ) الیکشن میں اگر کسی سیاسی جماعت کو واضح اکثریت نہ ملے اور اسے دیگر جماعتوں یا ارکان کے ساتھ ملکر حکومت سازی کرنا ہوتو اس میں کسی ایک یا چند افراد یا کسی ایک جماعت کو کنگ میکر کا اعزاز حاصل ہوتا ہے ۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی کے مرحلے میں یہ اعزاز کسی فرد ، افراد یا جماعت سے زیادہ سپریم کورٹ کی جانب سے آف شور کمپنی کیس میں نا اہل قرار دئیے جانے والے جہانگیر ترین کے پرائیویٹ جیٹ (جہاز) کو جاتا ہے ۔ یہ جہاز انتخابی مہم اور اس سے پہلے بھی متعدد بار عمران خان کے استعمال میں رہا اور ان کے گھنٹوں کے فاصلوں کو منٹوں میں طے کرواتا رہا اور الیکشن کے بعد جہانگیر ترین کے مشن انصاف حکومت پر عمل کرتے ہوئے جس طرح جہانگیر ترین نے اپنے جہاز میں ارکان اسمبلی بالخصوص ارکان بنجاب اسمبلی کو آن بورڈ کر کے کرے بنی گالا پہنچایا تو اگر یہ کہا جائے کہ آئندہ حکومت میں ان کا جہاز کنگ میکر رہا تو بے جا نہ ہوگا۔

Related Articles

Back to top button