" "
پاکستانبین الاقوامی

مئیر نیویارک کے سابق رابطہ آفیسر محمد باہی کے ساتھ مسلم امریکن کمیونٹی کا اظہار یکجہتی

Muslim American community stands in solidarity with former NYC liaison Mohamed Bahi

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کے سابق رابطہ آفیسر برائے مسلم امریکن کمیونٹی محمد باہی کے ساتھ نیویارک کی مسلم امریکن کمیونٹی نے مکمل یکجہتی کا اظہار کیاہے ، ان کے لئے دعائیں کی ہیں اور کہا ہے کہ انشاءاللہ وہ اس مشکل مرحلے میں سرخرو ہوںگے ، کمیونٹی کی دعائیں ، ان کے ساتھ ہیں ۔
محمد باہی جنہیں ایف بی آئی حکام کی جانب سے گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا اور وفاقی عدالت نے انہیں رہا کر دیا ، نے رہا ہونے کے بعد اپنی فیس بک پوسٹ میں کہا کہ وہ ان سب کے لئے دعا گو ہیں کہ جو اس مشکل وقت میں ان کے لئے دعا گو ہیں ۔
محمد باہی کی اس فیس بک پوسٹ کے نیچے ایک سو سے زائد ان کے فیس بک فرینڈز اور فالوورز نے اپنے تبصروں ( کمنٹس) میں محمد باہی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ وہ اس مشکل وقت اور مرحلے سے نکل جائیں گے اور سرخرو ہونگے ۔ کمنٹس کرنے والوں نے محمد باہی کی خدمات بالخصوص کورونا وبا کے دوران دن رات ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی خدمات قابل ستائش ہیں ۔
دریں اثناءفنڈ ریزنگ کرنے والی ویب سائٹ ”گو فنڈ می “ پر بھی محمد باہی کے لئے ایک فنڈ ریزنگ مہم لانچ کر دی گئی ہے جس میں اپیل کی گئی ہے کہ محمد باہی کی قانونی امور سے نمٹنے کے لئے مدد کریں ۔

Muslim American community stands in solidarity with former NYC liaison Mohamed Bahi

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button