" "
پاکستان

کارٹریٹ ، نیوجرسی میں عظیم الشان جلوس وجلسہ میلاد النبی ﷺ

Procession for Eid Milad-un-Nabi ﷺ in Carteret, New Jersey Echoes with Chants of Ya Rasool Allah

جلوس میں جلسہ میلاد النبی میں کارٹریٹ سٹی کے مئیر کے علاوہ علماءکرام، مشائخ عظام، ثناءخوانان اور سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول کی شرکت، بار گاہ رسالت میں عقیدتوں کے نذرانے پیش

نیوجرسی ( اردونیوز ) امریکی ریاست نیوجرسی میں حسب روایت اس سال بھی سرور کونین ، آقائے دو جہاں ، نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت با سعادت کے سلسلے میں جلوس و جلسہ میلاد النبی کا اہتمام کیا گیا۔کارٹریٹ جلوس کمیٹی کے محمد طاہر سندھو، عبدالمنعم شاہ ، امام بلال خان، شیخ اشفاق کے علاوہ محمد داود ، جاوید اقبال ، فرحان قادری ، محمد اورنگزیب اور محمد عمر قریشی کے زیر اہتمام جلوس میلاد النبی ﷺ میں کارٹریٹ کے مئیر ڈین ریمس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز علماءکرام ، مشائخ عظام اور ثناءخوانان مصطفی نے شرکت کی ۔

جلوس کے آغاز سے قبل کارٹریٹ سٹی ہال کے سامنے خصوصی محفل میلاد منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا ۔ جلوس کمیٹی کے محمد طاہر سندھو، عبدالمنعم شاہ ، امام بلال خان، شیخ اشفاق سمیت دیگر کی جانب سے مئیر کارٹریٹ سمیت علماءکرام ، ثناءخوانان سید صفدر حسین شاہ ، سید تصور الحسن شاہ گیلانی ، مفتی زبیر حسین نقشبندی ، سید المنعم شاہ ، امام بلال خان ، ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی ، سید میر حسین شاہ ، قاری سیف النبی قادری ، قاری محمد اعجاز الحسینی ، صوفی محمد انور مدنی ، محمد ریحان روفی ، محمد اصغر چشتی ، محمد داو¿د، فرحان قادری ، سید آصف علی ظہوری ، ڈاکٹر سعید احمد وینساور کمیونٹی ارکان کو جلوس میں خوش آمدید کہا گیا اور کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم حضرت محمد مصطفی ﷺ کو سب جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے ۔

سٹی ہال کے سامنے منعقدہ تقریب میں نعت خوانان نے بار گاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ علماءکرام نے نبی کریم ﷺ کی شان مبارکہ اور تعلیمات کے اہم پہلووں پر روشنی ڈالی ۔سٹی ہال سے شرکاءجلوس کی صورت میں پرشئین ایونیو سے روزویلٹ ایونیو پر واقع مسجد اسلام تک مارچ کرتے ہوئے گئے ، اس دوران جلوس کی گذرگاہ درود و سلام ، نعتیہ کلام اور نعرہ رسالت سے مسلسل گونجتی رہی ۔
جلوس کے دوران علماءکرام نے خصوصی خطابات کئے اور کہا کہ میلاد مصطفی منانے کا مقصد اس ذات کی آمد کی خوشی منانا ہے کہ جو سب جہانوں کے لئے رحمت بن کر تشریف لائی ہیں ۔
جلوس کا اختتام ، مسجد اسلام میں ہوا جہاں پر خصوصی محفل میلاد منعقد ہوئی ۔

آخر میں نما زعصر با جماعت ادا کی گئی جس کے بعد صاحبزادہ پیر سید صفدر حسین شاہ نے خصوصی ختم شریف پڑھا اور دعا کروائی ۔ اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کا ٹکٹ بھی مسجد اسلام کے خوش قسمت نمازی کو پیش کیا گیا ۔میلاد کمیٹی کی جانب سے مہمانان خصوصی کو تحائف بھی پیش کئے گئے ۔شرکاءکے اعزاز میں پہلے صبح ناشتہ دیا گیا اور جلوس کے اختتام پر لنگر دیا گیا ۔ منتظمین جلوس اور جلسہ میلادالنبی ﷺ کی جانب سے شرکاءکو میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دی گئی اور کامیاب جلوس کے انعقاد پر شکرئیہ ادا کیا گیا۔

Procession for Eid Milad-un-Nabi ﷺ in Carteret, New Jersey Echoes with Chants of Ya Rasool Allah

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button