پاکستاناوورسیز پاکستانیز

راؤ عبدالرحمان ”پاکولی“ کی صدارت سے مستعفی ہو گئے

PACOLI President Rao Abdul Rahman Resigns from His Position

راؤ عبدالرحمان نے ”پاکولی “ کے بورڈ ممبرز سے تفصیلی ملاقات کی اور انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کیا

نیویارک (پریس ریلیز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ” پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ “ (پاکولی۔ PACOLI) کے پریذیڈنٹ راؤ عبدالرحمان نے بعض نا گزیر وجوہات کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ انہوں نے ”پاکولی “ کے بورڈ ممبرز سے تفصیلی ملاقات کی اور انہیں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کیا ۔راؤ عبدالرحمان نے تنظیم کے ساتھیوں کا شکرئیہ بھی ادا کیا کہ جنہوں نے ان کے ساتھ کام کیا اور خدمات انجام دیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں ”پاکولی“ کے ساتھیوں کی خدمات کو سراہتا ہوں اور ان کا مشکور ہوں ۔
اپنے بیان میں راؤعبدالرحمان نے کہا کہ وہ بعض نا گزیر وجوہات کی بنیاد پر بطور صدر مزید کردار ادا نہیں کر سکیں گے لہٰذا انہوں نے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

PACOLI President Rao Abdul Rahman Resigns from His Position

Related Articles

Back to top button