" "
خبریںاوورسیز پاکستانیز

جشن آزادی پاکستان ؛راجہ ساجد کی قیادت میں نیویارک میں تاریخی بروکلین میلہ

Jashan-e-Azadi Pakistan: Chairman Raja Sajid Leads Historic Pakistan Day Celebrations at Brooklyn Mela, New York

کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر حسب روایت اس سال بھی جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں تاریخی میلہ ہوا جس میں کمیونٹی ارکان نے ہزاروں کی تعداد میں شریک ہو کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا
چئیرمین راجہ ساجد کی قیادت میں ہونے والے بروکلین میلے کے انعقاد میں مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جاوید خان، عبدالعزیز بٹ ، چوہدری پرویز اختر ، محمد رضوی سمیت ان کے ساتھیوں نے بھرپور کردار ادا کیا
چئیرمین راجہ ساجد کے ساتھ ساتھ بروکلین میلہ کمیٹی کے دیگر عہدیداران پریذیڈنٹ سلمان بٹ ، وائس پریذیڈنٹ صغیر خان، جوائنٹ سیکرٹری طاہر سندھو سمیت دیگر نے بھی کردار ادا کیا
قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی،بیرسٹر آسیہ بتول ، جمانی ولیمز، کبریڈ لینڈر ، جینیفر راج کمار، کانگریس وومین کلارک ،مئیر نیویارک ، گورنر نیویارک سمیت سٹی کونسل کے ارکان کے نمائندوں کی شرکت کی
پاکستان کے چوٹی کے فنکاروں حمیر ا ارشد، مظہر راہی ، انزی ڈی ایکس، فضاءعلی ، سائرہ نسیم، آئزہ شاہ ، ملائکہ فیصل کی شرکت، قومی نغموں سے میلے میں سماں باند دیا اور فضاءمیںمسلسل پاکستان زندہ آباد بلند

Brooklyn Mela New York 2024

نیویارک (اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کے نیویارک میں سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین پر حسب روایت اس سال بھی جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں تاریخی میلہ ہوا جس میں کمیونٹی ارکان نے ہزاروں کی تعداد میں شریک ہو کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ چئیرمین بروکلین میلہ کمیٹی راجہ ساجد کی قیادت میں ہونے والے بروکلین میلے کے انعقاد میں پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے جاوید خان، عبدالعزیز بٹ ، چوہدری پرویز اختر کے علاوہ ”کوپو“ کے محمد رضوی سمیت ان کے ساتھیوں نے بھرپور کردار ادا کیا۔ بروکلین میلے کے انعقاد میں چئیرمین راجہ ساجد کے ساتھ ساتھ ، حاجی راجہ ظفر اقبال ، راجہ رضوان چب، راجہ عامر ، بروکلین میلہ کمیٹی کے دیگر عہدیداران پریذیڈنٹ سلمان بٹ ، وائس پریذیڈنٹ صغیر خان، جوائنٹ سیکرٹری طاہر سندھو سمیت دیگر نے بھی کردار ادا کیا۔ میلے کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ چوہدری پرویز اختر نے تلاوت کی سعادت حاصل کی ۔ رانا اخلاق اور اصغر چشتی نے بار گاہ رسالت ﷺ میں نعت کی صورت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔پاکستان اور امریکہ کے قومی ترانے گائے گئے ۔

بروکلین میلے میں پاکستانی قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی ،امریکہ کے دورے پر آئیں ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان بیرسٹر آسیہ بتول ، نیویارک کے پبلک ایڈوکیٹ جمانی ولیمز، کمپٹرولر بریڈ لینڈر ، نیویارک سٹیٹ اسمبلی وومین جینیفر راج کمار، کانگریس وومین کلارک ،مئیر نیویارک ، گورنر نیویارک سمیت سٹی کونسل کے ارکان کے نمائندوں سمیت اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔نظامت کے فرائض محمد رضوی ،راحیلہ فردوس اور سحرش وقار نے ادا کئے ۔ بروکلین میلے میں میلے کی تاریخ میں پہلی بار بڑی تعداد میں پاکستان کے چوٹی کے فنکاروں حمیر ا ارشد، مظہر راہی ، انزی ڈی ایکس، فضاءعلی ، سائرہ نسیم، آئزہ شاہ ، ملائکہ فیصل نے شرکت کی اور قومی نغموں سمیت اپنے مشہور زمانہ نغموں سے جشن آزادی پاکستان کی نیویارک میں ہونیوالی سب سے بڑی تقریب میں سماں باند دیا اور فضاءمسلسل پاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔
بروکلین میلے کے آغاز میں حسب روایت اس سال بھی راجہ ساجد کی قیادت میں پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن اور بروکلین میلہ کمیٹی کے عہدیداران اور فنکاروں نے پاکستانی پرچم کے سفید اور سبز رنگوں سے سجے فلوٹ پرسوار ہو کر میلے میں شرکت کی ۔ فلوٹ کے آگے بوٹے اور رفعت ڈھولی کے ڈھول کی تھاپ کی گونج دور تک سنائی دیتی رہی ۔

Brooklyn Mela 2024, Raja Sajid
Brooklyn Mela 2024, Raja Sajid

راجہ ساجد نے میلہ کمیٹی اور مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو میلے میں شرکت پرخوش آمدید کہا اور جشن آزادی پاکستان کی مبارکباد دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنے یوم آزادی دھوم دھام سے مناتی ہیں ۔ قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی ، ڈپٹی اٹارنی جنرل بیرسٹر آسیہ بتول نے کہا کہ پاکستان سے باہر اوورسیز پاکستانیوں کی شکل میں ایک پاکستان آباد ہے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کے وطن سے محبت کے جذبے کو سلا م پیش کرتے ہیں ۔میلہ کمیٹی کے پریذیڈنٹ سلمان بٹ اور وائس پریذیڈنٹ صغیر خان کی جانب سے بھی کمیونٹی کو یوم پاکستان اور تاریخی بروکلین میلہ کی مبارکباد دی گئی ۔جاوید خان، عزیز بٹ ، محمد رضوی نے مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے کمیونٹی کا میلے کی تاریخی کامیابی پر شکرئیہ ادا کیا ۔
امریکی قائدین کی جانب سے بھی پاکستانی کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارکباد دی گئی ۔بروکلین میلے میں پاکستانی فنکاروں حمیر ا ارشد، مظہر راہی ، انزی ڈی ایکس، فضاءعلی ، سائرہ نسیم، آئزہ شاہ ، ملائکہ فیصل نے اپنے فن کا یاد گارمظاہرہ کرکے بروکلین میلہ 2024کو یاد گار بنا دیا ۔

Jashan-e-Azadi Pakistan: Chairman Raja Sajid Leads Historic Pakistan Day Celebrations at Brooklyn Mela, New York

Related Articles

Back to top button