پاکستاناوورسیز پاکستانیز

اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر کا اسلامک ریلیف کے اشتراک سے ”بیک ٹو سکول “ پروگرام

APNA Brooklyn Community Center Hosts Back-to-School Giveaways and Day of Dignity Event

سینکڑوں بچوں میں سکول بیگ بمعہ سکول سپلائیز ، ہائی جین کٹس ، تازہ کھانے تقسیم کئے گئے۔ اپنا بروکلین کمیونٹی سینٹر کے پرویز صدیقی اور شازیہ وٹو کی قیادت میں ارم حنیف کی نگرانی میں کامیاب پروگرام
اسلامک ریلیف یو ایس اے کے تعاون سے منعقدہ بیک ٹو اسکول و ڈے آف ڈگنٹی کے انعقاد میں نیویارک سٹی کے کمپٹرولر آفس ،بروکلین چیمبر آف کامرس،ٹوائز فار ٹاٹس اور دیگر نے بھی اپنا کردار نبھایا
گذشتہ سات سے آٹھ سالوں سے ”اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر“ بیک ٹو سکول ایونٹ منعقد کررہا ہے جس میں بلا امتیاز ضرورت مند بچوں کو سکول کھنے سے پہلے سکول بیگز اور سپلائیز دی جاتی ہیں ۔ارم حنیف

نیویارک( خصوصی رپورٹ) بروکلین میں انسانیت کی خدمت میں سرگرم عمل اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر سالانہ” بیک ٹو سکول“ اور “ ڈے آف ڈگنٹی“ ایونٹ کا انعقاد ہوا۔ جس کے دوران سینکڑوں مستحق اور ضرورتمند بچوں میں سکول بیگ بمعہ سکول سپلائیز ، ہائی جین کٹس ، تازہ کھانے تقسیم کئے گئے۔ اپنا بروکلین کمیونٹی سینٹر کے روح رواں پرویز صدیقی اور شازیہ وٹو کی قیادت میں سنٹر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ارم حنیف کی نگرانی میں بیک ٹو اسکول ایک بار پھر فقیدالمثال کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
اسلامک ریلیف یو ایس اے کے تعاون سے منعقدہ بیک ٹو اسکول و ڈے آف ڈگنٹی کے انعقاد میں نیویارک سٹی کے کمپٹرولر آفس ،بروکلین چیمبر آف کامرس،ٹوائز فار ٹاٹس اور دیگر نے بھی اپنا کردار نبھایا۔ارم حنیف نے بتایا کہ ہر سال کی طرح یہ ایونٹ بھی کامیاب تر رہا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سے آٹھ سالوں سے ”اپنا بروکلین کمیونٹی سنٹر“ بیک ٹو سکول ایونٹ منعقد کررہا ہے جس میں بلا امتیاز ضرورت مند بچوں کو سکول کھنے سے پہلے سکول بیگز اور سپلائیز دی جاتی ہیں ۔ارم حنیف کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال پہلے کے مقابلے میں زیادہ سے زیادہ سٹوڈنٹس کو سپلائیز اور بیگز تقسیم کئے جاتے ہیں ، اس سلسلے میں ہم اپنے سپانسرز بالخصوص اسلامک ریلیف یو ایس اے کے مشکور و ممنون ہیں۔
ارم حنیف کا مزید کہنا تھا کہ اس سال بھی ہمارے ساتھ اسلامک ریلیف یو ایس اے،نیویارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈر، شور فرنٹ ٹوٹس فار ٹوٹس،ری تھنکس فوڈز، بروکلین چیمبر آف کامرس، ہیلتھ فرسٹ اور کونسل ممبر جسٹن برینن نے بھرپور تعاون کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مستحق اور غریب خاندانوں میں 300 سے زائد سکول سپلائیز، سکول بیگ تقسیم کئے ہیں۔اس کے علاوہ حلال فوڈز، کھلونے اور آئسکریم بھی مہیا کئے گئے۔ہم ہر سال اپنے سپانسرز کے ساتھ مل کر اتنی بڑی تعداد میں چیزیں مفت تقسیم کرتے ہیں۔مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم کمیونٹیز بھی یہاں موجود ہیں جن میں ضرورت کی اشیاءتقسیم کی جارہی ہیں۔یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے پاکستانی امریکن میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا۔

APNA Brooklyn Community Center Hosts Back-to-School Giveaways and Day of Dignity Event

Related Articles

Back to top button