پاکستان

کولمبیا یونیورسٹی کی صدر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Columbia University President Minouche Shafik Resigns Amid Campus Turmoil and Protests Over Israel-Hamas Conflict

کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوچے شفیق نے غزہ میں جنگ کے خلاف کیمپس میں ہونے والے مظاہروں کے بعد منعقدہ آزادی اظہار رائے پر بحث کے دوران اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

نیویارک ( نیوز ڈیسک )نیویارک میں واقع کولمبیا یونیورسٹی کی صدر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔کولمبیا یونیورسٹی کی صدر مینوچے شفیق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ ، غزہ جنگ کی وجہ سے یونیورسٹی میں پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے دیا ۔مینوچے شفیق کا استعفیٰ نیویارک شہر کی نجی آئیوی لیگ یونیورسٹی میں عہدہ سنبھالنے کے صرف ایک سال بعد سامنے آیا ہے، وہ آئیوی لیگ یونیورسٹی کی تیسری صدر ہیں جنہوں نے غزہ کے حق میں ہونے والے مظاہروں کی مخالفت پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

اپریل میں محترمہ شفیق نے نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے افسران کو کیمپس میں گھسنے کی اجازت دی تھی، یہ ایک متنازعہ فیصلہ تھا جس کے نتیجے میں یونیورسٹی کی عمارت میں اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کرنے والے تقریبا 100 طالب علموں کو گرفتار کیا گیا تھا۔پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ قبل ویتنام جنگ کے مظاہروں کے بعد کولمبیا کے کیمپس میں پہلی بار بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی گئیں۔

کولمبیا یونیورسٹی کی صدر کے استعفے کے اقدام نے امریکہ اور کینیڈا کے درجنوں کالجوں میں احتجاج کو بھڑکا دیا۔کولمبیا یونیورسٹی ارونگ میڈیکل سینٹر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کترینہ آرمسٹرانگ ان کی جگہ عبوری صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گی۔

Columbia University President Minouche Shafik Resigns Amid Campus Turmoil and Protests Over Israel-Hamas Conflict

Related Articles

Back to top button