پاکستان

پاکستان میں امریکی سفارتخانہ نے ویزا اپوائنٹمنٹ کا وقت کم کردیا

U.S. Embassy in Pakistan Reduces Visa Appointment Wait Times

ویزا اپوائنٹمنٹ کا وقت 440 دن سے کم کرکے 230 دن کردیا گیا ، اسلام آباد اور کراچی کے درمیان روزانہ دس ہزار ویزے پراسیس کیے جارہے ہیں

اسلام آباد(اردونیوز )امریکی سفارتخانہ نے پاکستانیوں کے لیے ویزا اپوائنٹمنٹ کے وقت میں بڑی کمی کردی۔امریکی سفارت خانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزا اپوائنٹمنٹ کا وقت 440 دن سے کم کرکے 230 دن کردیا گیا ہے، سیاحتی، تعلیمی اور کاروباری ویزا اپوائنٹمنٹ کے لیے وقت کم کیا ہے۔

ذرائع امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ ویزا کے اجرا میں پاکستانی طلبا کو ترجیح دی جارہی ہے، اسلام آباد اور کراچی کے درمیان روزانہ دس ہزار ویزے پراسس کیے جارہے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ویزا اپوائنٹمنٹ وقت کم کرنے کے لیے مزید قونصلر افسران تعینات کردیے ہیں، ویزا مسترد کیے جانے کی تفصیلات نہیں دے سکتے، پچھلے سال ریکارڈ تعداد میں پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

 

U.S. Embassy in Pakistan Reduces Visa Appointment Wait Times

Related Articles

Back to top button