نیویارک سٹی کی سیاست؛ جینیفر راجکمار اور بریڈ لینڈر آمنے سامنے آگئے
New York City Politics: Jennifer Rajkumar and Brad Lander Face Off
سٹی کمپٹرولربریڈ لینڈر نے سال 2025میںایرک ایڈمز کے مقابلے میں مئیر کے الیکشن کا اعلان ، جینیفر راجکمار کا بریڈ لینڈ ر کے اعلان پر تحفظات کا اظہار
نیویار ک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے کمپٹرولر بریڈ لینڈ ر نے سال 2025میں موجودہ مئیر ایرک ایڈمز کے مقابلے میں مئیر نیویارک کے الیکشن کا اعلان کر دیا ہے۔ بریڈ لینڈ ر جو کہ اس وقت نیویارک سٹی کے کمپٹرولر ہیں، کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ سا ل 2025میں مئیر نیویارک سٹی کا الیکشن لڑیں گے ۔
واضح رہے کہ نیویارک سٹی کے موجودہ مئیر ایرک ایڈمز بھی دوسری ٹرم کے لئے مئیر کے امیدوار ہیں اور انہوں نے اپنی انتخابی مہم بھی شروع کر دی ہے ۔ایرک ایڈمز اور بریڈ لینڈر دونوں کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے ہے ۔ بریڈ لینڈ رکے علاوہ ڈیموکریٹ پارٹی کے دیگر قائدین کی جانب سے بھی مئیر کے الیکشن کی دوڑ میں شامل ہونے کے اعلانات سامنے آگئے ہیں۔
اس صورتحال کے پیش نظر کہا جا سکتا ہے کہ آئندہ سال نیویارک سٹی کے مئیر کے الیکشن سے قبل ڈیموکریٹ پارٹی میں ایک سے زائد امیدواران ہونے کی صورت میں جنرل الیکشن سے قبل جون میںڈیموکریٹ پارٹی کے پرائمری الیکشن ہونگے۔ یوں مئیر ایڈمز کو دوسری ٹرم کے لئے امیدوار بننے کے لئے جنرل الیکشن سے قبل پرائمری الیکشن جیتنا بھی لازم ہوگا۔
دریں اثناءییہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نیویارک سٹیٹ میں پہلی ساو¿تھ ایشین نژاد امریکن سٹیٹ اسمبلی وومین جینیفر راج کمار ، برایڈ لینڈر کی جگہ نیویارک سٹی کمپٹرولر کا الیکشن لڑنا چاہتی ہیں ۔ بریڈ لینڈر کی جانب سے مئیر کے الیکشن کے اعلان کے ساتھ ہی جینیفر راجکما رکی جانب سے بریڈ لینڈرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کیا انہوں نے سوچ سمجھ کر مئیر کے الیکشن کا اعلان کیا ہے یا وہ دوبارہ کمپٹرولر کے امیدوار بن جائیں گے ۔
New York City Politics: Jennifer Rajkumar and Brad Lander Face Off