" "
پاکستانخبریں

نیویارک میں 16سالہ پاکستانی سٹوڈنٹ محمد ابراہیم بابر کا انتقال

16-Year-Old Pakistani Student Muhammad Ibrahim Babar Passes Away in Brooklyn, New York

محمد ابراہیم بابر ، پاکستانی کمیونٹی بروکلین کے رکن بابر علی کے صاحبزادے تھے ، سکول کے لئے تیار ہو رہے تھے کہ اچانک انتقال ہو گیا

محمد ابراہیم بابر ، پاکستانی کمیونٹی بروکلین کے رکن بابر علی کے صاحبزادے تھے ، سکول کے لئے تیار ہو رہے تھے کہ اچانک انتقال ہو گیا

نیویارک (محسن ظہیر ) نیویارک کے علاقے بروکلین میں 16سالہ جواں سال پاکستانی سٹوڈنٹ محمد ابراہیم بابر کا اچانک انتقال ہو گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلین میں سوموار22جولائی کی صبح پاکستانی کمیونٹی کے رکن بابر علی جن کا تعلق گجرات کے ڈنگہ شہر سے تھا، کی اہلیہ نے اپنے بیٹے ابراہیم بابرکو سکول جانے کے لئے اٹھایا۔ابراہم بابر، تیار ہونے کے لئے باتھ روم میں گیا اور معمول کا وقت گذرنے کے باوجود باتھ روم سے باہر نہ آیا۔ پہلے اُن کی والدہ اور پھر والد نے بیٹے کو آواز دی کہ تیار کو باتھ روم سے باہر آجائے ،سکول سے دیر ہو رہی ہے ۔ کافی بار آوازیں دینے کے باوجود ، محمد ابراہیم بابر ، باتھ روم سے باہر نہیں آیا تو والدین کو تشویش ہوئی ۔ انہوں نے باتھ روم کا دروازہ کھڑ کھڑایا ۔ ادنر سے کوئی جواب نہ ملنے پر والد بابر علی نے باتھ روم کے دروازے کو زور سے کھولا تو دیکھا کہ اندر بیٹا باتھ روم کے فرش پر گرا ہو ا تھا اور کوئی حرکت نہیں کررہا تھا۔

والد  نے ایمرجنسی کو کال کی ، ایمبو لینس میں متوفی کو قریبی ہستپال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ۔ متوفی کے والد بابر علی نے اس نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کچھ عرصہ قبل معلوم ہوا تھا کہ بیٹے کو دل کا مرض لاحق ہے ، اس کے دل کے پٹھے(مسلز) سخت تھے اور ڈاکٹرز نے اس کا آپریشن کرنا تھا ۔

محمد ابراہیم بابر کے انتقال پر مسجد بیت الکرم کے مہتمم سید میر حسین شاہ اور جامع مسجد نور القران کے قاری محمد اعجاز احمد الحسینی سمیت پوری پاکستانی کمیونٹی نے سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ کمیونٹی سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔

سید میر حسین شاہ کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متوفی کے والد بابر علی ، ان کی بلڈنگ جو کہ بروکلین میں”ڈنگہ بلڈنگ “ کے نام سے مشہور ہے ، میں رہتے ہیں اور ابراہیم بابر مرحوم ان کے سامنے بڑا ہوا ہے ۔

قاری اعجاز احمد الحسینی کا کہنا تھا کہ محمد ابراہیم بابر ، ان کے مدرسے کا ہونہار ترین سٹوڈنٹ تھا ، ایک دن پہلے مسجد میں آکر انہیں سبق سنا کر گیا۔بہت ہی فرمانبردار بچہ تھا ۔

16-Year-Old Pakistani Student Muhammad Ibrahim Babar Passes Away in Brooklyn, New York

Related Articles

Back to top button