" "
پاکستان

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے تھامس میتھیو کروکس کی شناخت ہو گئی

Authorities Identify Gunman in Attack on Former President Trump as 20-Year-Old Thomas Matthew Crooks; Shot by Secret Service Agents at Scene

نیویارک ( سپیشل رپورٹر سے ) سابق امریکی صدراور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ہو گئی ہے ۔ امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق سابق صدر پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شوٹر کا نام تھامس میتھیو کروکس تھا اور اس کی عمر بیس سال تھی ۔ اس حملہ آور کوسابق صدر ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران سیکورٹی پر مامور ”سنائیپر“ ( نشانہ باز) نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ حملہ آور جلسہ گاہ کے قریب ایک بلڈنگ پر موجود تھا اور نشانہ باز کی نظر میں آگیااور جونہی اس نے محسوس کیا کہ ایک بلڈنگ کی چھت پر موجود ( حملہ آور ) ٹرمپ کو نشانہ بنا رہا ہے ، نشانہ باز نے گولی چلا دی جو کہ حملہ آور کو لگی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حملہ آور کی شناخت اس کے ڈی این اے اور بائیو میٹرک ٹیسٹ کرکے کی اور جب حکام اس کے گھر پہنچے تو اس کے والد کو صورتحال سے آگاہ کیا تو والد کا کہنا تھا کہ ابھی وہ کچھ نہیں کہہ سکتے کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے تاہم والد کا کہنا تھا کہ وہ حکام سے بات کرنے کے بعد کوئی تبصرہ کر سکیں گے ۔

حملہ آور کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کا تعلق ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاسی جماعت ریپبلکن پارٹی سے تھا ۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد امریکہ بھر میں انتخابی جلسوں اور سرگرمیوں میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔ صدر ٹرمپ پر ایسے وقت پر حملہ ہوا ہے کہ جب امریکہ میں انتخابی گہما گہمی کا عمل شروع ہو گیا ہے اور پانچ نومبر کو الیکشن ہونے جا رہے ہیں ۔
امریکی صدر جو بائیڈن سمیت قطع نظر سیاسی وابستگیوں کے امریکہ کی قومی قائدین نے ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور ٹرمپ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ میں تشدد اور نفرت کی کوئی گنجائش نہیں ۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی سمیت ملک بھر کے اہم اداروں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونیوالے ناکام قاتلانہ حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ ابھی تک حملہ آور کے حملے کے متحرکات سامنے نہیں آئے ہیں ۔

 

Authorities Identify Gunman in Attack on Former President Trump as 20-Year-Old Thomas Matthew Crooks; Shot by Secret Service Agents at Scene

Related Articles

Back to top button